نوجوان نسل تحقیقی کے ذریعہ درست تاریخ کو منظر عام پر لائیں ،ادریس عباسی

نوجوان نسل تحقیقی کے ذریعہ درست تاریخ کو منظر عام پر لائیں ،ادریس عباسی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


مظفرآباد(بیورورپورٹ)کشمیر کی تاریخ ،ادب وثقافت سے روشنائی حاصل کیا جانا ضروری ہے آزاد کشمیر حکومت نے تمام کلاسز کے نصاب میں کشمیر کے حوالہ سے مواد کی شمولیت کیلئے کمیٹی قائم کی ہے جو جلد اپنا کام مکمل کرے گی ۔ نوجوان نسل تحقیقی کے ذریعہ درست تاریخ کو منظر عام پر لائیں ۔ انفارمیشن ٹیکنالوجی کے محاذ پر ہم پیچھے رہ گئے ہیں ۔ ریسرچ کو جدید تقاضوں کے مطابق شائع کیا جائے ۔ جموں کشمیرلبریشن سیل کا ریسرچ ونگ اس ضمن میں دلچسپی رکھنے والے طالب علموں کی حوصلہ افزائی کرے۔ ان خیالات کااظہار سیکرٹری جموں کشمیرلبریشن سیل وکشمیر کلچر ل اکیڈمی محمد ادریس عباسی نے شعبہ مطالعہ کشمیر ،جامعہ کشمیر کے انٹرنی طلباء وطالبات کو سرٹیفکیٹ دینے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ڈائریکٹرانتظامیہ جموں کشمیرلبریشن سیل راجہ محمد سجاد خان نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مقبوضہ جموں کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا عالمی برادری کو نوٹس لینا چاہیے ۔تقریب سے ڈائریکٹر ادارہ مطالعہ کشمیر میڈم عنبرین خواجہ ،سردار عامر جہانگیر ،انس ہاشمی ، بابر بشیر اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔ سیکرٹری جموں کشمیرلبریشن سیل نے کہا ہے کہ زندہ قومیں اپنے تاریخی وثقافتی ورثہ کو کبھی نہیں بھولتی جامعہ کشمیر میں مطالعہ کشمیر شعبہ کا قیام خوش آئند ہے اس سے فارغ التحصیل طالب علم دنیا کے سامنے کشمیر کے مقدمہ کو حقیقی تناظر میں پیش کریں گے انہوں نے کہاکہ ہندوستان کے لوگوں نے تاریخ کو غلط مرتب کر کے دنیا کو اور ہماری نوجوان نسل کو گمراہ کرنے کی سازش کی ہے۔ ہم نے اس سازش کا مقابلہ کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آزادکشمیر حکومت کشمیر کی تاریخ ، ادب ، تحریک اور ثقافت کے حوالہ سے نصاب میں بہتری کیلئے دلچسپی رکھتی ہے ۔جس کے لئے قائم کمیٹی جلد رپورٹ پیش کرے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ بھارت طاقت کے بل بوتے پر کبھی بھی کشمیریوں کو زیادہ دیر تک غلام نہیں رکھ سکتا ۔ نوجوان نسل تحریک آزادی کشمیرسے وابستہ رہیں اور مسئلہ کشمیر کو عالمی سطح پر اجاگر کرنے کیلئے آگے آئیں ۔