مظفرآباد،علاقہ دبن رتیالی کا ٹرانسفارمر پانچ دن سے خراب،عوام

مظفرآباد،علاقہ دبن رتیالی کا ٹرانسفارمر پانچ دن سے خراب،عوام

مظفرآباد(بیورورپورٹ)علاقہ دبن رتیالی کا ٹرانسفارمر پانچ دن سے خراب،عوام علاقہ اندھیرے میں ڈوب گئے،حکومت کو ٹس سے مس نہیں ہو رہی متعلقہ ایم ایل اے ووٹ لینے کے بعد غائب ہو چکے ہیں۔پانچ سو کی آبادی پر مشتمل علاقہ دبن رتیالی پانچ دن سے تاریکی میں ڈوبا ہوا ہے۔محکمہ برقیات کے متعلقہ آفیسران کو باقاعدہ آگاہ کیا گیا مگر تاحال اس وقت تک کوئی بھی عمل درآمد نہ کروایا جا سکا۔حکومت کس چیز کا ہم سے انتقام لے رہی ہے۔ان خیالات کا اظہار قلندر خان،محمد اسلم، محمد اسرائیل اور دیگر نے گزشتہ روز میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ دبن رتیالی کے ساتھ موجودہ حکومت سوتیلی ماں جیسا سلوک کر رہی ہے۔راجہ فاروق حیدر خان مظفرآباد سے تعلق رکھنے والے وزیراعظم ہیں مگر انہیں بھی اس چیز کا کوئی خیال نہیں۔موجودہ ایم ایل اے حلقے کے عوامی مسائل حل کرنے میں مکمل طور پر ناکام ہو چکے ہیں۔جب سے یہ حکومت آئی ہے علاقہ دبن رتیالی کے مسائل کے جوں کے توں ہیں اگر پانچ دن کے اندر ٹرانسفارمر مرمت نہ کیا گیا تو شدید احتجاج کرینگے جس کی تمام تر ذمہ داری موجودہ ایم ایل اے چوہدری شہزاد اور متعلقہ انتظامیہ پر ہو گی۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر