بھارتی فوج کشمیریوں کے حوصلے پست نہیں کرسکتی،گلزمان اعوان

بھارتی فوج کشمیریوں کے حوصلے پست نہیں کرسکتی،گلزمان اعوان

  

مظفرآباد(بیورورپورٹ)پاکستان مسلم لیگ ن آزادکشمیر کے مرکزی نائب صدر میجر(ر) گلزمان اعوان نے کہاہے کہ بھارتی فوج کشمیریوں کے حوصلے پست نہیں کرسکتی کشمیر ی نڈر،جرات مند اوردلیر قوم ہیں بھارتی افواج کی طرف سے کنٹرول لائن پر ہیوی مشین گنوں سے نہتے اورمعصوم شہریوں پرکی جانے والی گولہ باری عالمی قوانین کی سنگین خلاف ورزی اورکھلی دہشت گردی ہے بھارتی افواج کی جانب سے کی جانے والی گولہ باری کے نتیجہ میں معصوم اورنہتے شہری شہیداوراملاک کوشدیدنقصان پہنچ رہاہے پاک فوج دنیاکی بہترین فوج اورپیشہ ورانہ صلاحیتوں سے مالامال ہے پاک فوج کے بہادراوروطن کی سرحدوں کی حفاظت کرنے والے آفیسران وجوانوں کوسلام پیش کرتے ہیں پاک فوج بھارتی افواج کی کسی بھی قسم کی جارحیت کامنہ توڑجواب دینے کی بھرپورصلاحیت رکھتی اوراپنے وطن کے چپے چپے کادفاع کرناجانتی ہے اقوام متحدہ اورعالمی ادارے بھارت کی طرف سے نہتے اورمعصوم کشمیریوں پرجاری گولہ باری کانوٹس لیں اوربھارت پردباؤڈالیں کہ وہ لائن آف کنٹرول کے باسیوں پربلااشتعال گولہ باری بندکرے اورمقبوضہ کشمیرکے اندرجاری مظالم بندکرکے اپنی افواج فی الفورمقبوضہ کشمیرسے بے دخل کرے۔کشمیرکابچہ بچہ استحکام پاکستان اورکشمیرکی آزادی کے لیے کٹ مرنے کوتیارہے۔لائن آف کنٹرول پر بھارتی بلااشتعال فائرنگ کی مذمت کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ کنٹرول لائن پربسنے والے کشمیریوں کے حوصلے بلندہیں کشمیری عوام افواج پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں بھارت کومقبوضہ کشمیرکے اندراپنی واضح شکست نظرآرہی ہے اسی لیے وہ لائن آف کنٹرول پربسنے والے نہتے شہریوں پربزدلانہ کاروائیاں کرتے ہوئے بلااشتعال فائرنگ کررہاہے لیکن بھارت یادرکھے کہ کشمیری ڈرنے،جھکنے اوربکنے والے نہیں غیرت مندکشمیری آزادی اورپاکستان سے الحاق کی خاطر اپنی جانوں کے نذرانے دے رہے ہیں لاکھوں ماؤں بہنوں بیٹیوں کاخون رائیگاں نہیں جائے گامقبوضہ کشمیرکے اندربچے بوڑھے خواتین پاکستان زندہ بادکے نعرے لگاکربھارت پرواضح کررہے ہیں کہ وہ پاکستان کاحصہ تھے اورآزادہوکربھی پاکستان کے ساتھ رہیں گے کشمیری غیرت منداوربہادرقوم ہیں بھارت نہیں جانتاکہ وہ کس قوم کوللکاررہاہے بھارت لائن آف کنٹرول پربسنے والے نہتے اورمعصوم کشمیریوں پر گولہ باری کوبندکرے ورنہ بھارت کومعصوم اوربے گناہ کشمیریوں کے ایک ایک خون کے قطرے کاحساب دیناپڑے گاوہ وقت دورنہیں جب مقبوضہ کشمیرآزادہوکرپاکستان کاحصہ بنے گا۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -