مظفرآباد شہر کے مسائل کو ترجیح بنیادوں پر حل کرینگے ،وقار حسین
مظفرآباد(بیورورپورٹ)ایڈمنسٹریٹر ضلع کونسل مظفرآباد سردار وقار حسین نے کہا ہے کہ وزیر اعظم راجہ فاروق حیدر خان کے ویژن کے مطابق مظفرآباد شہر کے مسائل کو ترجیح بنیادوں پر حل کرینگے ۔سنڈگلی کے علاوہ شہر بھر میں عوام کے بے پناہ مسائل ہیں جنہیں ایڈمنسٹریٹر بلدیہ خواجہ اعظم رسول کی مدد و تعاون سے جلد حل کرینگے ۔شہر کو دستیاب وسائل کے مطابق خوبصورت بنانے کیلئے عملی اقدامات کرینگے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے مسلم لیگ ن سنڈگلی کے ترک سرکردہ رہنما بلدیاتی الیکشن میں کونسلر کے امیدوار (ر) انسپکٹر پولیس چاند مبارک ہاشمی کی قیادت میں ملنے والے نمائندہ وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہا کہ لوگوں کو بنیادی سہولیات رسل و رسائل فراہم کرینگے ۔عوامی مسائل حل کرنا میرا مشن ہے ۔انہوں نے چاند مبارک ہاشمی کی تجویز پر اتفاق کرتے ہوئے انہیں شہریوں کے مسائل حل کرنے کیلئے بھرپور تعاون کا یقین دلایا ۔شہر بھر میں راستے ،سیڑھیاں لوگوں کو پینے کا صاف پانی مہیا کرینگے ۔وزیر اعظم شہر کی تعمیر و ترقی کیلئے جو فنڈز فراہم کرینگے وہ بلاتخصیص عوام کی فلاح و بہبود اور تعمیرو ترقی پر خرچ کرینگے ۔عوام کو مایوس نہیں کرینگے ۔