جہلم،پولیس کی شراب فروشوں کیخلاف کاروائی،متعدد ملزم گرفتار

جہلم،پولیس کی شراب فروشوں کیخلاف کاروائی،متعدد ملزم گرفتار

  

جہلم(نامہ نگار)عبدالغفار قیصرانی ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم کی ہدایت پر شراب فروشوں کے خلاف کارروائی،تھانہ سول لائن کے افتخار افضل اے ایس آئی نے دوران گشت ملزم فیصل ولد دل محمد قوم راجپوت سکنہ شانتی نگر سلیمان پارس جہلم سے 5لیٹر دیسی شراب برآمد کر کے مقدمہ درج کرلیا۔تھانہ پنڈدادنخان کے اشفاق احمد ایس آئی SIنے دوران گشت ملزم محمد اسماعیل ولد محمد اشرف قوم کھنڈوعہ سکنہ پیرو والا کوٹ تحصیل پنڈدادنخان سے 80لیٹر دیسی شراب برآمد کر کے مقدمہ درج کرلیا۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -