چکوال،جعلسازی سے گاڑی فروخت کرنیوالے نوسربازکیخلاف مقدمہ درج

چکوال،جعلسازی سے گاڑی فروخت کرنیوالے نوسربازکیخلاف مقدمہ درج

چکوال(ڈسٹرکٹ رپورٹر)دھوکہ دہی اور جعلسازی سے گاڑی فروخت کرنے والے نوسر باز کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔ عبدالعزیز ولد مغل خان ساکن محلہ سرگوجرہ نے درخواست دی کہ ملزم مدثر صدیق ساکن پنڈی گجراں نے اس سے ایک عدد کرولا گاڑیUU899 ایک سال کیلئے ماہانہ چالیس ہزار روپے رینٹ پر لی جس کا عرصہ پانچ ماہ سے طے شدہ رینٹ ادا نہیں کیا۔ گاڑی کے متعلق پتا چلا ہے کہ مدثر صدیق نے گاڑی راولپنڈی میں ایک شادی ہال کے مالک کو جہاں پر وہ رینٹ پر چلاتا تھا بغیر کاغذات کے فروخت کر دی ہے۔ وہ ایسا کرنے کا مجاز نہ ہے کیونکہ گاڑی اس کے پاس امانت تھی۔ اے ایس ضمیر حسین نے مقدمہ درج کر کے ملزم کی تلاش شروع کر دی ہے۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر