کشمیریوں کے قتل عام پر عالمی برادری کی خاموشی سوالیہ نشان ہے،چوہدری احسن

کشمیریوں کے قتل عام پر عالمی برادری کی خاموشی سوالیہ نشان ہے،چوہدری احسن

  

مظفرآباد(بیورورپورٹ)مسلم لیگ ن آزادکشمیر کے مرکزی جوائنٹ سیکرٹری چوہدری احسن منظور نے مقبوضہ کشمیر میں جاری بے گناہ کشمیریوں کے قتل عام پر عالمی برادری کی خاموشی کو سوالیہ نشان قرار دیتے ہوئے اقوام متحدہ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ کشمیریوں کے حق میں پاس کردہ قراردادوں پر عملدرآمد کو یقینی بنائے تاکہ خطہ میں پائیدار امن ممکن ہوسکے، بھارت جیسے غاصب اور جارح ملک نے اپنی افواج کے ذریعے مقبوضہ جموں کشمیر کے عوام کو بربریت کا نشانہ بنارکھا ہے، بے گناہ کشمیری بھارتی فورسز کی پیلٹ اور بلٹ کا نشانہ بن رہے ہیں، کنٹرول لائن پر آئے روز بھارتی اشتعال انگیزی بھارتی دہشتگردی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ اقوام عالم کو اس اشتعال انگیزی پر چپ کے بجائے آواز بلند کرنی ہوگی اور بھارت کو جارحیت سے روکنے کیلئے اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔ انہوں نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ جنوبی ایشیاء میں پائیدار امن کا خواب مسئلہ کشمیر کے حل سے ممکن ہے اور مسئلہ کشمیر کا پائیدار حل اقوام متحدہ کی قراردادوں میں مضمر ہے۔ اقوام متحدہ کو چاہیے کہ وہ جلد از جلد کشمیریوں کے حق میں پاس کردہ قراردادوں پر عملدرآمد کو یقینی بنائے تاکہ خطہ میں قیام امن کا خواب حقیقی معنوں میں شرمندہ تعبیر ہوسکے۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -