جہلم،درجنوں پسٹل،ہزاروں گولیاں سمگل کرنیکی کوشش ناکام
جہلم(نامہ نگار)تھانہ سٹی پولیس کی کاروائی درجنوں پسٹل اور ہزاروں گولیاں سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی گئی ،پولیس کو اطلاع ملی کہ پشاور سے کار کے خفیہ خانوں میں چھپا کر بڑی تعداد میں اسلحہ سیالکوٹ سمگل کیا جا رہا ہے ،ایس ایچ او ملک آصف نے نفری کے ہمراء ناکہ لگا کر مشکوک کار کی تلاشی لی تو کار سے پسٹل اور گولیاں برآمد ہو ئی پولیس نے ملزم گرفتار کر کے تفتیش شروع کر دی ہے تفصیلات کے مطابق گذشتہ شام تھا نہ سٹی جہلم کے ایس ایچ او ملک آصف کو اطلاع ملی کہ پشاور سے سیالکوٹ کار کے خفیہ خانوں میں اسلحہ چھپا کر سمگل کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے تو پولیس نے دریائے جہلم پل پر ناکہ لگا کر مشکوک کار روک کر اس کے خفیہ خانوں کی تلاشی لی تو ان سے 14پسٹل 30بور 18000ہزار گولیاں اور 30نائن ایم ایم پسٹل برآمد ہوئے پولیس نے ملزم مسافر خان جو کہ حیات آباد صوابی کا رہائشی تھا اسے کار اور اسلحہ سمیت گرفتار کر کے تفتیش شروع کر دی ہے