شہبازشریف25جنوری کو دریائے جہلم پر ملکوال پل کا افتتاح کرینگے

شہبازشریف25جنوری کو دریائے جہلم پر ملکوال پل کا افتتاح کرینگے

  

جہلم(نامہ نگار)وزیر اعلیٰ پنجاب جہلم کی تحصیل پنڈدادنخان کی بجائے 25 جنوری کو دریائے جہلم پر ملکوال پل کا سنگ بنیاد رکھیں گے،تحصیل پنڈدادنخان اور ملکوال کے درمیان دریائے جہلم پر ٹریفک پل کی تعمیر حقیقت یا خواب ثابت ہوگی ، تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف دسمبر 2017 میں جہلم کی تحصیل پنڈدادنخان کے باسیوں کو مختلف اوقات میں 5 مرتبہ تحصیل پنڈدادنخان کا دورہ کرنے اور چک نظام پل کا سنگ بنیاد رکھنے کی نوید سنا چکے اس طرح ضلعی انتظامیہ نے 5 مرتبہ مختلف مقامات پر وزیر اعلیٰ کی آمد کے حوالے سے ہیلی پیڈ بھی تیار کئے لیکن اگلے روز عوام اور انتظامیہ کو اچانک دورہ منسوخ ہونے کی خبرسنادی جاتی اب ایک مرتبہ پھر وزیر اعلیٰ پنجاب نے پنڈدادنخان آمد کی بجائے 25 جنوری بروز جمعرات دریائے جہلم پر ملکوال پل کا سنگ بنیاد رکھنے کا اعلان کیا ہے ، زرائع سے معلوم ہوا ہے کہ پل کی تعمیر کے لئے حالیہ بجٹ میں تقریباً ایک ارب 53 کروڑ روپے مختص کئے گئے تھے جبکہ مسلم لیگ ق کے دورِ اقتدار میں چک نظام پل کا سنگ بنیاد سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف نے بھی رکھا اس طرح گزشتہ حکومت کے دور اقتدار میں صدر پاکستان آصف علی زرداری نے بھی ہرن پور پل کا سنگ بنیاد رکھنے اور فنڈز جاری کرنے کے بلند و بانگ دعوے کئے گئے جبکہ عملی طور پرضلع جہلم ، ضلع منڈی بہاؤ الدین ، ضلع سرگودھا کے سینکڑوں شہری آج کے ترقی یافتہ دور میں بھی دریا عبورکرنے کے لئے کشتیوں کا سہارا لیتے ہیں ۔ یہاں یہ بات بھی انتہائی قابل زکر ہے کہ شہریوں کو پیدل چلنے کے لئے وکٹوریہ پل پر دی گئی سہولت بھی موجودہ حکمرانوں نے چھین رکھی ہے جس کی وجہ سے تینوں اضلاع کے شہریوں کو شدید دشواری کا سامنا کرنا پڑرہاہے ۔ لیگی زرائع کا کہنا ہے کہ اس مرتبہ خادم اعلیٰ پنڈدادنخان نہیں بلکہ 25 جنوری کو ملکوال آئیں گے اور ہرن پور پل کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -