چکوال،کرکٹ میچ میں دونوجوانوں کے قتل کاکیس،فریقین میں صلح ہوگئی

چکوال،کرکٹ میچ میں دونوجوانوں کے قتل کاکیس،فریقین میں صلح ہوگئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


چکوال(ڈسٹرکٹ رپورٹر) علاقہ ونہار کے قصبہ مکھیال میں کچھ عرصہ قبل کرکٹ میچ کے دوران دو نوجوان قتل ہوگئے تھے۔ کرکٹ میچ کے دوران جھگڑا ہونے پر پہلے نوجوان سمیع اللہ نے عمر فاروق کو قتل کر دیا تھا جس پر بعدا زاں مقتول عمر فاروق کے گھر والوں نے سمیع اللہ کے گھر جاکر اس کوباہر نکالا اور قتل کر دیا۔ سابق تحصیل ناظم سید تصویر حسین ہمدانی نے دونوں فریقین کے درمیان راضی نامہ کروادیا جس کے نتیجہ میں اس واقعہ سے پیدا ہونے والی دشمنی دوستی میں بدل گئی۔ قصبہ مکھیال کی سابقہ تاریخ بھی کچھ زیادہ خوشگوار نہیں کیونکہ یہاں پر ماضی میں دو خاندانوں کی دشمنیوں میں دونوں خاندانوں کے بیسیوں افراد قتل ہوگئے تھے اور بل آخر ان فریقین کے درمیان بھی راضی نامہ ہوگیا تھا اور اب مکھیال میں ان دونوجوانوں کے قتل سے خدشہ تھا کہ ماضی کی تاریخ کو پھر نہ دوہرایا جائے۔بہرحال دونوں فریقین نے بڑے پن کا مظاہرہ کرتے ہوئے راضی نامہ طے کرلیا۔