غلام حیدر جمالی کی ضمانت میں 6 فروری تک توسیع

غلام حیدر جمالی کی ضمانت میں 6 فروری تک توسیع

  

کراچی (اسٹاف رپورٹر)سندھ ہائیکورٹ نے سابق آئی جی غلام حیدر جمالی ودیگر ملزمان کی درخواست ضمانت میں 6 فروری تک توسیع کردی ہے ۔عدالت عالیہ نے سابق آئی جی غلام حیدر جمالی کے وکیل کی عدم حاضری پر سخت برہمی کا اظہارکرتے ہوئے تنبیہ کی کہ اگرآئندہ سماعت پر بھی پیش نہ ہوئے تو آپکی ضمانت منسوخ کردیں گے ۔جعرات کو سندھ ہائیکورٹ میں سابق آئی غلام حیدر جمالی ودیگر کی جانب سے ضمانت کے لئے دائر درخواستوں پر جسٹس کے کے آغا کی سربراہی میں قائم دورکنی بینچ نے سماعت کی۔عدالت میں سابق آئی جی غلام حیدرجمالی کے وکیل پیش نہیں ہوئے۔عدالت نے وکیل صفائی کی عدم حاضری پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ریماکس دیے کہ اگر آئندہ سماعت پر بھی وکیل پیش نہ ہوئے تو ہم آپکی ضمانت منسوخ کردینگے۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -