پی ٹی سی ایل ہاکی کپ 2018 ٹرافی کی رُونمائی

پی ٹی سی ایل ہاکی کپ 2018 ٹرافی کی رُونمائی

کراچی (پ ر) پی ٹی سی ایل ہاکی کپ 2018 ء ٹرافی کی تقریب میں رونمائی ہوئی ،جس میں بین الاقوامی اسٹارز نے شرکت کی جس کے ساتھ ہی پانچ روزہ فیسٹیول کا آغاز ہو گیا ۔اس ضمن میں آل اسٹار ورلڈ الیون ٹیم پاکستان کی قومی ٹیم کے خلاف دو نمائشی ہاکی میچ کھیلے گی۔ پاکستان ہاکی فیڈریشن (PHF) بھی دس پاکستانی اور بین الاقوامی کھلاڑیوں کو ان کی ہاکی کے لئے ناقابلِ فراموش خدمات پر اعزازات سے نوازے گا۔ پانچ پاکستانی اور پانچ بین الاقوامی کھلاڑیوں کو گولڈ میڈل دیئے جائیں گے جن میں پاکستان Hall of Fame میں شہناز شیخ، اختر رسول، سمیع اللہ، حسن سردار اور شہباز سینئر شامل ہوں گے جب کہ انٹر نیشنل Hall of Fame میں پال لٹجنس(نیدر لینڈز)،جان باولینڈر(نیدرلینڈز) کرسچیئن بلنک (جرمنی)، جو آن اسکیئر (اسپین) اور ڈان پرائر (آسٹریلیا) شامل ہوں گے۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے پی ٹی سی ایل کے چیف کمرشل آفیسر، عدنان شاہد نے کہا :’’پی ٹی سی ایل کو قومی کھیل کی بحالی اور بین الاقوامی ٹیموں کو پاکستان واپس لانے کی کوششوں میں اپنا حصہ ادا کرنے پر فخر ہے۔یہ میچ پاکستان ہاکی ٹیم کو ایک نئی دنیا سے روشناس کرائیں گے کیونکہ وہ دنیا کے بہترین کھلاڑیوں کے خلاف نبرد آزما ہوں گے۔ پی ٹی سی ایل آئندہ بھی پاکستان ہاکی فیڈریشن اور پاکستان ہاکی کی حمایت جاری رکھے گا۔‘‘

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر