کم سن بچی کا اغوا ،ملزم جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

کم سن بچی کا اغوا ،ملزم جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

  

کراچی (اسٹاف رپورٹر)جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی نے شاہ فیصل کالونی سے کم سن بچی کے مبینہ اغوا کی کوشش میں ملوث ملزم کو 5 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کی تحویل میں دے دیا۔عدالت نے ملزم کے ذہنی معائنہ کا بھی حکم دے دیا۔جمعرات کو جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کے فاضل مجسٹریٹ کے روبرو پولیس نے شاہ فیصل کالونی سے کم سن بچی کے اغوا کی مبینہ کوشش کوشش میں ملوث ملزم عبدالجلیل کو پیش کیا۔فاضل مجسٹریٹ کو تفتیشی افسر نے آگاہ کیا کہ ملزم کو سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے گزشتہ روز شاہ فیصل کالونی سے گرفتار کیا۔دوران سماعت عدالت نے ملزم عبدالجلیل سے سوالات پوچھے تاہم وہ عدالتی سوالوں کا الٹے سیدھے جوابات دیتا رہا۔عدالت نے ملزم کو پانچ روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کی تحویل میں دیتے ہوئے انکا ذہنی معائنہ کرانے کا بھی حکم دیا۔واضح رہے کہ ملزم کے خلاف تھانہ شاہ فیصل میں مقدمہ درج ہے۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -