حسن عباس کے بھائی عظیم پورہ قبرستان میں سپرد خاک

حسن عباس کے بھائی عظیم پورہ قبرستان میں سپرد خاک

  

کراچی(اسٹاف رپورٹر) کراچی یونین آف جرنلسٹس کے صدر حسن عباس کے بڑے بھائی مظفر جاوید کو عظیم پورہ قبرستان شاہ فیصل کالونی میں سپرد خاک کردیا گیا ۔قبل ازیں مرحوم کی نماز جنازہ بعد نماز ظہر عباسیہ مسجد شاہ فیصل کالونی نمبر 5میں ادا کی گئی ۔نماز جنازہ میں مرحوم کے اہل خانہ ،عزیز و اقارب ،سیاسی و مذہبی جماعتوں کے رہنماؤں،سماجی شخصیات ،پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس ،کراچی یونین آف جرنلسٹس ،کراچی پریس کلب کے عہدیداروں سمیت صحافیوں کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی ۔مرحوم کا سوئم آج بعد نماز جمعہ مبارک مسجد شاہ فیصل کالونی نمبر 5میں ہوگا ۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -