کراچی ،پولیس کارروائیاں ،4ملزمان گرفتار ،اسلحہ و منشیات برآمد

کراچی ،پولیس کارروائیاں ،4ملزمان گرفتار ،اسلحہ و منشیات برآمد

کراچی (کرائم رپورٹر)شہر قائد میں پولیس نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے 4 ملزمان کو گرفتارکرکے ان کے قبضے سے اسلحہ منشیات اور دیگر سامان برآمد کرلیا ۔تفصیلات کے مطابق مومن آباد پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے دو اسٹریٹ کرمنل کو گرفتار کرکے ملزمان کے قبضے سے اسلحہ اور مسروقہ سامان برآمد کرلیا گرفتار ملزمان کی شناخت واجد علی عرف راجو اور ارباز عرف گل نمبروز کے نام سے کہ گئی ملزمان شہر کے مختلف علاقوں میں اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث تھے، پیر آباد پولیس نے دوران گشت کارروائی کرتے ہوئے ملزم کامران کو گرفتار کیا ملزم کے قبضے سے غیر قانونی ایک رائیفل 7ایم ایم اور گولیاں برآمد ہوئی، جیکسن پولیس نے کارروائی کے دوران منشیات فروش اسمعیل عرف شینا کو گرفتار کرکے ملزم کے قبضے سے منشیات برآمد کی ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے قانونی کارروائی شروع کردی

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر