سندھ ہائی کورٹ، 13گمشدہ بچوں کو بازیاب کرانے کا حکم

سندھ ہائی کورٹ، 13گمشدہ بچوں کو بازیاب کرانے کا حکم

  

کراچی (اسٹاف رپورٹر)سندھ ہائی کورٹ نے شہر سے لاپتہ 13بچوں کو بازیاب کرانے کا حکم دیتے ہوئے سماعت آئندہ تاریخ تک ملتوی کردی ہے ۔جمعرات کو سندھ ہائی کورٹ میں کراچی میں 19بچوں کے اغوا اورگمشدگی سے متعلق درخواست کی سماعت ہوئی۔ عدالت میں پولیس کی جانب سے جمع کراوئی گئی رپورٹ میں بتایا گیا کہ 19 میں سے اب تک 6 چے بازیاب کروائے جا چکے ہیں ۔ عدالت کا کہنا تھا کہ بچوں کی بازیابی کے لیے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کیا جائے ۔گمشدہ بچوں کی بازیابی کو یقینی بنایا جائے جبکہ عدالت نے آئی جی سندھ کو کہا کہ وہ خود نگرانی کریں اور بچوں کی بازیابی یقینی بنائیں ۔ عدالت نے درخواست کی مزید سماعت آئندہ تاریخ تک ملتوی کردی ۔واضع رہے کہ گمشدہ بچوں میں کبری، فاطمہ، صائمہ، رابعہ، عبدالواحد، محمد حنیف، انیہ، سہیل خان سمیت دیگر شامل ہیں

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -