ایم کیو ایم کی نہروں کے کنارے آبادیوں کو ہٹانے کی مخالفت

ایم کیو ایم کی نہروں کے کنارے آبادیوں کو ہٹانے کی مخالفت

کراچی(اسٹاف رپورٹر) متحدہ قومی موومنٹ ( ایم کیو ایم ) نے حیدر آباد میں واقع تین بڑی نہروں کے کنارے موجود آبادی کو ہٹانے کی مخالفت کر دی ۔ جمعرات کو سندھ اسمبلی میں ایم کیو ایم کے رکن محمد دلاور قریشی نے کہاکہ سپریم کورٹ آف پاکستان میں پانی کی فراہمی کے حوالے سے کیس میں اچھے فیصلے دیئے ہیں لیکن حکومت سندھ نے حیدر آباد میں واقع اکرم وہاب ، بنیاری کینال اور پھولیری کینال کے کناروں پر موجود آبادی کو ہٹانے کے احکامات دے ریئے ہیں ۔ یہ آبادیاں بہت قدیم ہیں ، جس کا ثبوت یہ ہے کہ وہاں مندر ، مساجد اور قبرستان بھی موجود ہیں ۔ 60 ، 70 سال پرانی آبادیوں کو اب تجاوزات قرار دیا جا رہا ہے ۔ یہ انصاف نہیں ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پینے کے صاف پانی کی فراہمی حکومت کی ذمہ داری ہے لیکن لوگوں کو بے گھر کرنا کہاں کا انصاف ہے ۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے منشور میں یہ بات شامل ہے کہ لوگوں کو روٹی ، کپڑا اور مکان فراہم کیا جائے گا ۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر