امن فاؤنڈیشن کو سماجی ذمہ داری کا این ایف ای ایچ ایوارڈ دیا گیا

امن فاؤنڈیشن کو سماجی ذمہ داری کا این ایف ای ایچ ایوارڈ دیا گیا

  

کراچی (پ ر) امن فاؤنڈیشن کو کارپوریٹ سماجی ذمہ داریوں کی مد میں لئے گئے اقدامات کے اعتراف میں گذشتہ روز سرینا ہوٹل اسلام آباد میں نیشنل فورم فور انوائرمنٹ اینڈ ہیلتھ کی جانب سے ایک پُروقار تقریب میں ۹ویں سالانہ سی ایس آر ایوارڈ سے نوازا گیا ۔ایوارڈ امن فاؤنڈیشن کی جنرل منیجر برائے کارپوریٹ اور کمیونکیشن محترمہ ساجدہ بندوکوالہ نے وصول کیا۔امن فاؤنڈیشن کو یہ ایوارڈ پبلک ہیلتھ اور سیفٹی کی درجہ بندی میں دیا گیا ہے۔ اس موقع پر بندوکوالہ نے کہا کہ یہ ایوارڈ حاصل کرنا ہمارے لئے اعزاز کی بات ہے اور ہماری کارپوریٹ سماجی ذمہ داریوں کی احسن ادائیگی کا اعتراف ہے۔ ہم این ایف ای ایچ کے تہہ دل سے مشکور ہیں کہ انہوں نے ہماری کاوشوں کو سراہا اور ہماری حوصلہ افزائی کی کہ ہم اپنے سفر کو جاری رکھیں۔ہم ملک میں صحت اور تعلیم کے سیکٹرز میں بہتری کے لئے کوشاں ہیں جس کے لئے ہم براہ راست اقدامات کرتے ہیں، شراکت داری کرتے ہیں اور ملک کے پسماندہ طبقے کی بہتری کے لئے بات کرتے ہیں۔امن فاؤنڈیشن پاکستان میں سماجی بہتری میں اپنا کردار ادا کرنے والا غیر منافعاتی ادارہ ہے ۔ امن فاؤنڈیشن غریب اور متوسط طبقے پر اپنی توجہ مرکوز کئے ہوئے ہے ۔امن فاؤنڈیشن کی پرچم بردار سروس امن ایمبولینس جو زندگی بچانے والی تمام ضروری سہولتوں سے آراستہ کیا گیا ہے ۔ اب تک امن فاؤنڈیشن کی یہ سروس ملک بھر میں نو لاکھ افراد کی زندگی کو بچانے میں کامیاب رہی ہے ۔ اس کے علاوہ ہمارا کمیونٹی کی سطح پر صحت عامہ کا پروگرام، غریب اور مجبور طبقے کو گھر پر صحت عامہ اور حفاظتی طبی امداد کی سہولت پہنچا رہا ہے اور اب تک ایک لاکھ لوگوں کو طبی امداد فراہم کرچکا ہے۔ امن ٹیک ہمارا ایک اہم پروگرام ہے جس میں ہم ملک کی غریب کمیونٹیوں کے نوجوانوں کو ہنر کے زیور سے آراستہ کرنے میں مصروف عمل ہیں۔ اپنے ادارے سے اب تک ہم 8,700 نوجوانوں کو کئی تکنیکی ہنر سکھا چکے ہیں جن کی بنیاد پر وہ باعزت طریقے سے بر روزگار ہیں۔ این ایف ای ایچ کی گورننگ باڈی اور معزز ججز کے پینل نے امن فاؤنڈیشن کے کارپوریٹ سماجی ذمہ داریوں کے وژن کو سراہا ۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -