حج درخواستوں کی وصولی کیلئے بنکوں سے باقاعدہ معاہدہ کیا ‘ وزارت مذہبی امور

حج درخواستوں کی وصولی کیلئے بنکوں سے باقاعدہ معاہدہ کیا ‘ وزارت مذہبی امور

ملتان ( سپیشل رپورٹر)وزارت مذہبی امور نے مفتی عبدالقوی کی جانب سے ہائی کورٹ ملتان بینچ میں دائر کی جانے والی رٹ پر عدالت کو اپنا موقف دینے کے لئے جواب تیار کر لیا۔ وزارت کی جانب سے تیار کئے جانے والے جواب میں کہا گیا ہے کہ حج درخواستوں کی وصولی کے لئے بنکوں سے(بقیہ نمبر18صفحہ12پر )

باقاعدہ معاہدہ کیا گیا ہے جس کے تحت رقوم کو شریعہ اکاؤنٹس میں رکھا جا رہا ہے۔ معاہدے کے تحت صرف وہی بنک حج درخواستیں وصول کرنے کے پابند ہیں جن کے پاس شریعہ اکاؤنٹس موجود ہیں۔ جواب میں مزید کہا گیا ہے کہ قبل از وقت درخواستوں اور رقوم کی وصولی بہتر انتظامات اور مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ میں عمارتوں کے حصول میں آسانی پیدا کرنے کے لئے کی گئی ہے۔ یاد رہے کہ مفتی عبدالقوی کی جانب سے چند روز قبل وزارت مذہبی امور کی جانب سے قبل از وقت حج درخواستوں اور رقوم کی وصولی کے خلاف لاہور ہائی کورٹ ملتان بینچ میں رٹ کی گئی تھی کہ قبل از وقت حج اخراجات وصول کر کے وزارت اس سے مالی فائدہ لے گی۔ وزارت مذہبی امور کے ذرائع کے مطابق یہ جواب حج ڈائریکٹوریٹ ملتان کے ذریعے داخل کرایا جائے گا۔ کیس کی باقاعدہ سماعت 23 جنوری کو ملتان بینچ میں کی جائے گی۔

جواب تیار

مزید : ملتان صفحہ آخر