صفائی کے معیارات ناقص‘ نشتر کے آپریشن تھیٹر بند کرا دیئے گئے

صفائی کے معیارات ناقص‘ نشتر کے آپریشن تھیٹر بند کرا دیئے گئے

  

ملتان (کرائم رپورٹر) پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن نے انسپیکشنز کا دائرہ کار وسیع کر دیا،ملتان کے نشتر اسپتالْ کے چار آپریشن تھیٹرز فوری طور پر بند کر دئیے گئے ، ملتان انسٹی ٹیوٹ آف کاروڈیالوجی ، چلڈرن اسپتال اور سول اسپتال کو بھی شوکاز نوٹس جاریْ دئیے ?۔ ?پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن نے اپنی انسیپکشن (بقیہ نمبر20صفحہ12پر )

کی جاری مہم کے دوران گزشتہ روز ملتان سمیت پانچ اضلاع میں آٹھ ہسپتالوں کے24آپریشن تھیٹرزمیں جراثیم سے پاک صفائی کے غیر تسلی بخش انتظامات ہونے پرسرجری کی سہولیات معطل کردیں ?اور36ہسپتالوں کو فراہمی صحت کی سہولیات کے کم سے کم معیارات پر عمل درآمد نہ کرنے پر نوٹس جاری کردیے۔ ?ان میں سے 14ہسپتالوں کو میڈیکل فضلا ت کوٹھکانے لگانے کے درست انتظامات نہ ہونے پربھی اظہار وجوہ کے نوٹسز جاری کیے گئے ہیں۔ ?پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن کی ٹیم نے گزشتہ روز ملتان کےْنشتر اسپتال کا معائینہ کیا اور پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن ایکٹ 2010کی خلاف ورزی کرنے اور معیارات پرعمل درآمد نہ کرنے پر نشتر اسپتال کے چار آپریشن تھیٹرز بند کرنے کی فوری ہدایت کر دی۔ ?نشترْاسپتال انتظامیہ کو یہ حکم بھی دیا گیاہے کہ ان تمام تھیٹرزمیں اس وقت تک ہر قسم کی سرجری روک دی جائے جب تک صفائی کے انتظامات معیار کے مطابق یقینی نہیں بنالیے جاتے اورپنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن کو لیبارٹری رپورٹ نہیں بھجوا دی جاتی۔ ?اسپتال انتظامیہ کو کوفراہمی صحت کی سہولیات کے کم سے کم معیارات پر عمل درآمد نہ کرنے پرْنوٹس بھی جاری کیا۔ ?ہیلتھ کئیر کمشن کی ٹیم نے ملتان کے چوہدری پرویز الہی انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی ،چلڈرن ہسپتال اورسول ہسپتال، کی انتظامی کو بھی اظہار وجوہ کے نوٹسز جاری کیے گئے ہیں۔

ہیلتھ کیئر کمیشن

مزید :

ملتان صفحہ آخر -