حضرت شاہ رکن الدین عالم کا 3 روزہ عرس 23 جنوری سے شروع ہوگا‘ صدارت سجادہ نشین مخدوم شاہ محمود قریشی کرینگے

حضرت شاہ رکن الدین عالم کا 3 روزہ عرس 23 جنوری سے شروع ہوگا‘ صدارت سجادہ نشین ...

  

ملتان(سپیشل رپورٹر) برصغیر کے عظیم روحانی پیشوا، قطب الاقطاب حضرت شاہ رکن الدین عالمؓ کے704 ویں عرس کی تین روزہ تقریبات 23، 24 ، 25 جنوری کو درگاہ عالیہ قلعہ(بقیہ نمبر17صفحہ12پر )

کہنہ قاسم باغ ملتان میں منعقد ہوں گی جس کی صدارت درگاہ کے سجادہ نشین مخدوم شاہ محمود حسین قریشی کریں گے۔ محکمہ اوقاف کی جانب سے عرس انتظامات کے لئے سرکاری محکموں کو یاد دہانی کے لیٹر بھیج دئیے گئے ہیں۔ مزار کے گنبد پر رنگ و روغن کا کام مکمل کر لیا گیا ہے۔ آج سے درگاہ پر لائٹنگ جبکہ کل سے ٹینٹ لگانے کا کام شروع کیا جائے گا۔ عرس کے ایام میں زائرین کے لئے 13 سرکاری سکولز اور 3 کالجز میں رہائش کا انتظام کیا جائے گا۔

عرس

مزید :

ملتان صفحہ آخر -