پیک امتحانات‘نقل کی روک تھا م کیلئے امیدواروں کے رولنمبرحروف تہجی کے حساب سے جاری کرنے کا فیصلہ

پیک امتحانات‘نقل کی روک تھا م کیلئے امیدواروں کے رولنمبرحروف تہجی کے حساب ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ملتان ( جنرل رپورٹر)پیک کے امتحانات میں نقل کی روک تھا م کیلئے امیدواروں کے رولنمبر حروف تہجی کے حساب سے (بقیہ نمبر34صفحہ12پر )
جاری کرنے کا فیصلہ بتایا گیا ہے کہ 3فروری سے شروع ہونے والے 5ویں اور 8ویں کے امتحان میں نقل کی روک تھام کیلئے پیک انتظامیہ نے اہم قدم اٹھایا جس کے مطابق تمام امیدوارں کے رولنمبر ان کے نام کے حروف تہجی کے حساب سے جاری کئے جائیں گے اس سے قبل طلبا کے رولنمبر ان کے سکولوں کے مطابق جاری کئے جاتے تھے جس کی وجہ سے ایک سکول کے تمام امیدوار ایک ہی سنٹر میں اکھٹے ہوجاتے تھے جس کی وجہ سے نقل کی شکایت آرہی تھیں علاوہ انتظامیہ نے فیصلہ کیا ہے کہ امتحانی سنٹر میں بچ جانے والی شیٹیں اور سوالیہ پرچے اب حل شدہ پرچوں کے ساتھ ہی ایک بڑیلفافے میں سیل کی جائیں گی اور یہ تمام چیزیں مارکنگ ٹیبل پر کھلیں گی اور الگ ہوں گی اس سے قبل فالتوں اشیا کلسٹر ہیڈز کے پاس جمع ہوتی تھیں۔