عوامی مسائل کے حل کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں‘ نعیم بھابھہ

عوامی مسائل کے حل کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں‘ نعیم بھابھہ

  

کرم پور (نامہ نگار)صوبائی وزیر زراعت نعیم خان بھابھہ نے کہا ہے کہ عوام کے مسائل کے حل اور حلقہ 237کی ترقی کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں،حلقہ بھر میں ا ربوں روپے کے ترقیاتی منصوبے مکمل کرائے ہیں ،حلقہ کے مختلف علاقوں میں سیوریج ،سولنگ،نالیوں(بقیہ نمبر39صفحہ12پر )

کی تعمیر رابطہ سڑکوں اور دیگر ترقیاتی منصوبوں کیلئے چالیس کروڑ روپے کے ٹینڈر ہو گئے ہیں،ان منصوبوں پر اگلے ماہ کام شروع ہو جائے گا،کرم پور کے مختلف منصوبوں کے لئے چھ کروڑ روپے مختص کیے ہیں،یہ بات انہوں نے کرم پور میں پارٹی کارکنان اور تاجران سے ملاقات میں بتائی،اس موقع پر میاں عرفان اقبال بورانہ،میاں آفتاب بورانہ،میاں مصطفی جمال،راؤ وسیم اسلم بھی موجود تھے،صوبائی وزیر نے بتایاکرم پور مین بازار کی تعمیر کے لئے فنڈز جاری کر دئیے ہیں،گرلز ڈگری کالج کا کام آخری مراحل میں ہے، نئے تعلیمی سال سے کلاسز شروع ہو جائیں گی،انہوں نے کہاعوام سے کیے گئے تمام وعدے پورے کر دئیے ہیں۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -