میلسی کی ترقی کے دعویداروں نے علاقہ کو محرومیاں دیں‘ جہانزیب کھچی

میلسی کی ترقی کے دعویداروں نے علاقہ کو محرومیاں دیں‘ جہانزیب کھچی

  

میلسی(نمائندہ پاکستان ) تحریک انصاف کے ایم پی اے ممبر سنٹرل کمیٹی محمد جہانزیب خان کھچی نے کہا ہے کہ میلسی کی ترقی کا دعویٰ کرنے والوں نے صرف مخصوص علاقوں اور افراد کو نوازنے کے علاوہ عوام کیلئے کچھ نہیں کیا میلسی شہر سمیت تمام دیہی علاقے پسماندگی اور محرومیوں کا منہ بولتا ثبوت ہیں عوام (بقیہ نمبر40صفحہ12پر )

سے ووٹ بٹورکر اقتدار کا مزے لوٹنے والوں کا آنے والے الیکشن میں میلسی کے ووٹر بھر پور احتساب کریں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے نواحی موضع بلند پور میں عوامی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کیااس موقع پر تحریک انصاف کے ٹکٹ ہولڈر این اے 170 بیرسٹر اورنگزیب خان کھچی نے کہا کہ (ن) لیگ نے جس طرح پورے ملک میں بحرانوں کو جنم دیا اسی طرح (ن) لیگ کے مقامی سیاستدانوں نے بھی انتقامی سیاست کے ذریعے گلی محلوں اور برادریوں میں لڑائی جھگڑوں کو فروغ دیکر لوگوں کو مسائل میں الجھایا اور جھوٹے پرچوں کی سیاست کرتے رہے اس موقع پر جلسے کے میزبان راؤ محمد شریف اور غلام ارتضیٰ نے کہا کہ بلند پور سے تحریک انصاف کے دونوں امیدواروں کو بھاری اکثریت سے کامیاب کرائیں گے عوامی جلسے سے سابق ممبر ضلع کونسل میاں کمال احمد بھٹہ، میاں موسیٰ ہارون جھنڈیر ، پی ٹی آئی کے تحصیل جنرل سیکرٹری مبشر حسن خان سگو، نے بھی خطاب کیا اس موقع پر یو سی چیئرمین بلندپور سید اقبال شاہ ، یو سی چیئرمین نوڑبہ عبد اللہ خان ، وائس چیئرمین میاں تنویر بھٹہ، حاجی محمد صادق، میاں ریاض احمد بھٹہ، حیدر خان ، ملک سجاد حسین سوہلہ، ملک محمد حبیب، رانا دلاور خان ایڈووکیٹ، فیاض خان جوئیہ، مختیار خان سیول، ریاست علی ایڈووکیٹ، ذوالفقار علی بھٹی ایڈووکیٹ اور دیگر بھی موجودتھے ۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -