جام پور کو ضلع کا درجہ‘ سوئی گیس کا تحفہ دینگے‘ شیر علی گورچانی

جام پور کو ضلع کا درجہ‘ سوئی گیس کا تحفہ دینگے‘ شیر علی گورچانی

جام پور(نمائندہ خصوصی)جام پورضلع وقت کی ضرورت ہے ،محمدپور،فاضل پوراور داجل کو تحصیل کادرجہ اور سوئی گیس فراہمی کے لئے اپنی انتھک کوشش جاری رکھوں گا،2013کے الیکشن میں مخالفین سازش کے تحت مجھے دوسرے حلقہ میں نہ بھیجتے توآج جام پورضلع بن اور سوئی گیس پہنچ چکی ہوتی (بقیہ نمبر41صفحہ12پر )

،صدرپاکستان سے لیکر،چیف وہیب ،وزیرقانون ،وزیرآبپاشی اورضلع ناظم تک پہنچنے والے سردارجام پورسے مخلص ہوتے تو جام پورکب کاضلع بن چکاہوتااورسوئی گیس پہنچ چکی ہوتی،جام پورکوضلع کادرجہ اور سوئی گیس کاتحفہ بھی ہم دیں گے ان خیالات کااظہارڈپٹی سپیکرپنجاب اسمبلی سردارشیرعلی خان گورچانی نے سردارشریف خان لُنڈچیئرمین یوسی میرن،ملک عبدالکریم ببر،ملک صادق حسین ببر،ملک محمدرمضان مہیسر ،سرفرازاحمدقریشی ودیگرسے ملاقات کے دوران گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ ہم نے اپنے اقتدارمیں عوام کے دیرینہ اور میگاپراجیکٹ منظورکرائے جن میں طیب ڈرین ،فاضل پور،داجل اور محمدپورگرلزکالج کے علاوہ جام پور بائی پاسزاور داجل واٹرسپلائی سکیم سمیت درجنوں منصوبے منظورکرائے ہیں اس موقع پرمیاں ظہوراحمدخوجہ اورسجادملک بھی موجودتھے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر