میونسپل کارپوریشن کا اجلاس بلوانے کیلئے ملتان ڈویلپمنٹ گروپ کا کمشنر کو درخواست دینے کافیصلہ

میونسپل کارپوریشن کا اجلاس بلوانے کیلئے ملتان ڈویلپمنٹ گروپ کا کمشنر کو ...

  

ملتان ( سپیشل رپورٹر) ایم ڈی جی چیئرمینوں نے میونسپل کارپوریشن کا اجلاس بلوانے کیلئے کمشنر ملتان کو تحریری درخواست دینے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ گزشتہ روز ہونے والے ایم ڈی جی چیئرمینوں کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ میونسپل کارپوریشن کے فوری اجلاس بلوانے کیلئے اقدامات اٹھائے (بقیہ نمبر43صفحہ12پر )

جائیں جس پر بتایا گیا کہ کمشنر ملتان کو تحریری درخواست دی جائے جو کہ بلدیاتی نظام کے تحت کارپوریشن کا اجلاس بلوا سکتے ہیں جس پر آئندہ اجلاس تک درخواست کا ڈرافٹ تیار کرنے کیلئے ٹاسک دے دیا گیا ہے۔ ایم ڈی جی ر ا بطہ کمیٹی کے تر جمان جلیل خان بابر کے مطابق ا جلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ میئر ملتان کی طرف سے پریس کانفرنس کرنے کے بعد چیئرمینوں کو شو کر کے ان کو جواب دیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق پی پی 197 کے مزید چیئرمینوں کی طرف سے بھی رابطے کیے جانے کی اطلاع ملی ہے۔ دوسری طرف میئر گروپ کی طرف سے یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ ایم ڈی جی چیئرمینوں کی طرف سے الزامات کا بھرپور جواب دیا جائے۔ اس سلسلے میں گزشتہ روز ان کی بھی مشاورتی میٹنگ میں ہوئی۔

فیصلہ

مزید :

ملتان صفحہ آخر -