زکریا یونیورسٹی میں بغیر لائسنس اور شناختی کارڈ کے رکشوں کا داخلہ بند
ملتان (جنرل پورٹر)زکریا یونیورسٹی میں بغیر لائسنس ، اور شناختی کارڈ کے رکشوں کا داخلہ بند کردیا تفصیل کے مطابق زکریا(بقیہ نمبر52صفحہ12پر )
یونیورسٹی کی سیکورٹی کویقینی بنانے کیلئے طالبات کو لانے اورلیجانے والے رکشوں کے سخت قوانین بنادئے گئے ،ذرائع کا کہنا ہے کہ حساس اداروں کے ہدایت پر اب یونیورسٹی میں صرف ان رکشہ ڈرائیور ز کو داخل ہونے کی اجازت دی جائے گی جن کے پاس لائسنس، شناختی کارڈ اور رکشے کے کاغذات ہوں گے ، یہ پابندی ا?ج سے لاگو ہوگی ، اس سلسلے میں گزشتہ روز سیکورٹی ا?فیسر نے یونیورسٹی میں ا?نیو الے رکشہ ڈرائیورز کو بتایا انہوں نے ہدایت کی کہ گرلز ہاسٹل روڈپر کوئی رکشہ کھڑا نہیں ہوگا اگر کوئی کشہ کھڑا پایا گیا تواس کا داخلہ بند کردیا جائے گا، تمام ڈرائیورز جمعہ سے اپنے مکمل کوائف لیکر یونیورسٹی داخل ہوسکیں گے دوسری صورت میں ان کو گیٹ سے واپس بھجوادیا جائے ۔
داخلہ بند