اسرائیلی وزیراعظم کی تاج محل آمد سیاحوں کوزبردستی باہر نکال دیا گیا
آگرہ(آئی این پی)اسرائیلی وزیراعظم کی تاج محل آمد پرسیاحوں کوزبردستی باہر نکال دیا گیا۔بھارتی ٹی وی کے مطابق وزیر اعلی یوگی(بقیہ نمبر54صفحہ12پر )
آدتیہ ناتھ نے نیتن یاہو کا استقبال کیا ۔ وزیر اعظم اپنی اہلیہ سارا کے ہمراہ تاج محل دیکھنے کیلئے پہنچے ۔تاج محل میں سخت سکیورٹی انتظامات کئے گئے تھے ۔ایئرپورٹ سے تاج محل تک کا علاقہ لوگوں سے خالی کرالیا گیا ۔ تاج محل دیکھنے کیلئے آنیوالے سیاحوں کو زبردستی باہر نکال دیا گیا ۔ تاج محل میں ڈیانا سیٹ پر بیٹھ کر نتن یاہو نے اہلیہ سارا یاہو کے ساتھ تصویربنوائی۔یاد رہے کہ یہ سیٹ برطانیہ کی شہزادی لیڈی ڈیانا سے موسوم ہے ۔