4 آئی پی پیز سے بجلی کی قیمت کے تعین کیلئے عبوری معاہدے کیے جائیں گے

4 آئی پی پیز سے بجلی کی قیمت کے تعین کیلئے عبوری معاہدے کیے جائیں گے

ملتان (سٹاف رپورٹر ) 4انڈی پینڈنٹ پاور پروڈیوسرز سے بجلی کی قیمت کے تعین کے لئے عبوری معاہدے کئے جائیں گے۔ معلوم ہوا ہے کہ پرائیویٹ انفراسٹرکچر بورڈ (پی پی آئی بی) (بقیہ نمبر55صفحہ12پر )

نے 4انڈی پینڈنٹ پاور پروڈیوسرز سے بجلی کی قیمت کے تعین کے لئے عبوری معاہدے کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔حکومت ان آئی پی پیز کو ایل این جی پر منتقل کرنے کی منظوری پہلے ہی دے چکی ہے۔یہ پرائیویٹ پاور پلانٹس گیس اور ہائی سپیڈ ڈیزل سے بجلی پیدا کر رہے ہیں جنہیں ایل این جی پر منتقل کیا جا رہا ہے ۔گیس اور ہائی سپیڈ ڈیزل کے مقابلے میں سستی بجلی کی پیداوار کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے ۔

مزید : ملتان صفحہ آخر