عمرے پر گئے 4 پاکستانی دوست ٹریفک حادثے میں جاں بحق

عمرے پر گئے 4 پاکستانی دوست ٹریفک حادثے میں جاں بحق

  

دیر لوئر(این این آئی)سعودی عرب میں ٹریفک حادثے میں عمرے پر گئے 4 پاکستانی دوست جاں بحق ہوگئے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق سعودی عرب میں ایک گاڑی کو حادثہ پیش آیا جس (بقیہ نمبر50صفحہ12پر )

میں سوار 4 افراد جاں بحق اور ڈرائیور زخمی ہوگیا۔ ٹریفک حادثہ مدینہ روڈ پر القسیم کے قریب پیش آیا۔ جاں بحق افراد اور زخمی کی شناخت ہوگئی ہے۔ تمام افراد کا تعلق پاکستان کے ضلع لوئر دیر کے علاقے میدان سے تھا۔چاروں افراد آپس میں دوست تھے جو عمرے کی ادائیگی کیلئے سعودی عرب گئے تھے اور ایک ہی گاؤں کے رہنے والے تھے۔ جاں بحق ہونے والوں میں انور زمین ،نعیم اللہ، واحد گل، سلطان باچا شامل ہیں جن کی عمریں 20سے 25 سال کے درمیان تھیں۔ واقعہ میں گاڑی کا ڈرائیور آدم خان شدید زخمی ہوگیا ہے جسے طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -