مفادات کی سیاست نے ملک کو مسائل میں دھکیل دیا‘ نتاشہ دولتانہ

مفادات کی سیاست نے ملک کو مسائل میں دھکیل دیا‘ نتاشہ دولتانہ

لڈن (نمائندہ پاکستان)عام انتخابات میں عوام مفاد پرستوں کو مسترد کریں ،ذاتی مفادات کی سیاست نے ملک کو مزید مسائل میں دھکیل دیا ہے ،جن کو عوام نے منتخب کیا وہ عوام کے اعتماد پر پورا نہیں اتر سکے ،سبز باغ دکھانے والوں نے قوم کو دھوکہ دیا ہے ،اب وہ کس منہ سے عوام کے سامنے جائیں(بقیہ نمبر63صفحہ12پر )

گے ،جنہوں نے عوام کے حقوق کی سودہ بازی کی ہے عوام انہیں کبھی معاف نہیں کریں گے ،ان خیالات کا اظہارپیپلز پارٹی جنوبی پنجاب کی جنرل سیکرٹری نتاشہ دولتانہ نے صحافیوں سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا ،انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی مظلوم ،محکوم عوام کی جماعت ہے جو عوام کی خدمت پر یقین رکھتی ہے،انہوں نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی کی مقبولیت میں دن بدن اضافہ ہو رہا ہے ،انہوں نے مزید کہا کہ انشا ء اللہ 2018میں پیپلز پارٹی بھر پور کامیابی حاصل کر ے گی ۔

مزید : ملتان صفحہ آخر