وزارت مذہبی امور نے بنکوں کے ذریعے 1 لاکھ 58 ہزار حج درخواستیں وصول کرلیں

وزارت مذہبی امور نے بنکوں کے ذریعے 1 لاکھ 58 ہزار حج درخواستیں وصول کرلیں

ملتان(سپیشل رپورٹر)وزارت مذہبی امور نے ملک بھر کے بنکوں کے ذریعے سرکاری سکیم پر 1 لاکھ 58 ہزار سے زائدرخواستیں وصول کر لیں۔ درخواستیں جمع کرانے والوں میں (بقیہ نمبر64صفحہ12پر )

100 سال سے زائد عمر کے 10افراد، 80 سال سے زائد عمر کے 1031 افراد جبکہ 2 سال سے کم عمر کے 118 بچے شامل ہیں۔ وزارت کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق پہلے 4 دنوں میں ملک بھر سے 1 لاکھ 58 ہزار 193 افراد نے حج درخواستیں جمع کرائی ہیں۔ فیصل آباد سے 7234، اسلام آباد سے 29442، کراچی سے 22956، لاہور سے 30844، ملتان سے 13847، پشاور سے 34470، کوئٹہ سے 9356، رحیم یار خان سے 1246، سیالکوٹ سے 6474 اور سکھر سے 2197 درخواستیں جمع ہوئی ہیں۔ واضح رہے کہ رواں سال سرکاری سکیم پر ملک بھر سے 1 لاکھ 19 ہزار 473 افراد حج کی ادائیگی کریں گے۔ درخواستیں وصول کرنے کا سلسلہ 24 جنوری تک جاری رہے گا جبکہ قرعہ اندازی 26 جنوری کو ہو گی۔

مزید : ملتان صفحہ آخر