پی سی جی نے فیکٹریوں میں کپاس کی آمد کے اعداد و شمار جاری کر دیئے

پی سی جی نے فیکٹریوں میں کپاس کی آمد کے اعداد و شمار جاری کر دیئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان(جنرل رپورٹر)پاکستان کاٹن جنرز ایسوسی ایشن (پی سی جی اے)نے کپاس کی فیکٹریوں میں آمد کے اعدادو شمار جاری کر دیئے ہیں جسکے مطابق 15 جنوری 2018تک ملک کی جننگ فیکٹریوں میں1 کروڑ13 لاکھ 34ہزار725گانٹھ کپاس آئی۔15 جنوری 2017تک 1کروڑ5 لاکھ(بقیہ نمبر65صفحہ12پر )

35ہزار922گانٹھ کپاس فیکٹریوں میںآئی تھی۔گذشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں7لاکھ 98ہزار803گانٹھ کپاس فیکٹریوں میں زائد آئی ہے ۔ اضافے کی شرح 7.58فیصد رہی۔صوبہ پنجاب کی فیکٹریوں میں 70لاکھ 89ہزار344گانٹھ کپاس آئی ہے ۔گذشتہ سال 67لاکھ65 ہزار 159 گانٹھ کپاس فیکٹریوں میں آئی تھی۔ جو گذشتہ سال کی اسی مدت میں فیکٹریوں میں آنے والی فصل سے 3لاکھ24ہزار185گانٹھ کپاس ز ائدہے ۔ پنجاب میں اضافے کی شرح 4.79فیصد رہی ۔صوبہ سندھ کی فیکٹریوں میں 42لاکھ 45ہزار 381گانٹھ کپاس فیکٹریوں میں آئی ہے ۔ گذشتہ سال 37لاکھ 70ہزار763گانٹھ کپاس فیکٹریوں میں آئی تھی ۔ جو گذشتہ سال کی اسی مدت میں فیکٹریوں میں آنے والی فصل سے 4 لاکھ 74ہزار618گانٹھ کپاس زائدہے ۔صوبہ سندھ میں اضافے کی شرح 12.59فیصد رہی ۔15 جنوری 2018 تک فیکٹریوں میں آنے والی کپاس سے 1کروڑ11لاکھ78 ہزار653گانٹھ روئی تیار کی گئی ۔ ملک میں 476جننگ فیکٹریاں آپریشنل ہیں ۔ ایکسپورٹرز نے رواں سیزن میں2لاکھ 16ہزار215گانٹھ روئی خرید کی ہے جبکہ ٹیکسٹائل سیکٹرنے 99لاکھ 54ہزار378گانٹھ روئی خرید کی ہے ۔ ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان(TCP)نے کاٹن سیزن 2017-18میں خریداری نہیں کی ہے ۔ صوبہ پنجاب میں326جننگ فیکٹریاں آپریشنل ہیں اور70لاکھ 2ہزار190گانٹھ روئی تیار کی گئی ہے۔ضلع ملتان میں15 جنوری2018تک2لاکھ80 ہزار862گانٹھ کپاس،ضلع لودھراں میں1لاکھ63ہزار943گانٹھ کپاس، ضلع خانیوال میں 6لاکھ 94ہزار 110گانٹھ کپاس ، ضلع مظفر گڑھ میں3 لاکھ56 ہزار 880گانٹھ کپاس، ضلع ڈیرہ غازی خان میں4لاکھ 30ہزار777گانٹھ کپاس، ضلع راجن پور میں 4لاکھ 45ہزار592گانٹھ کپاس، ضلع لیہ میں 2لاکھ93 ہزار017گانٹھ کپاس، ضلع وہاڑی میں5لاکھ 78ہزار481گانٹھ کپاس، ضلع ساہیوال میں 2 لاکھ71ہزار221گانٹھ کپاس،ضلع میانوالی میں 2لاکھ3ہزار 145گانٹھ کپاس، ضلع رحیم یار خان10لاکھ58ہز ار793گانٹھ کپاس، ضلع بہاولپور میں 9لاکھ93ہزار371گانٹھ کپاس،ضلع بہاولنگرمیں 9لاکھ41ہزار488گانٹھ کپاس فیکٹریوں میں آئی ہے ۔ ضلع سانگھڑمیں 13لاکھ 82ہزار 037 گانٹھ کپاس، ضلع میر پور خاص میں2لاکھ21ہزار367 گانٹھ کپاس،ضلع نواب شاہ میں 3لاکھ48 ہزار299گانٹھ کپاس ،ضلع نو شہرو فیروز میں 3لاکھ73ہزار675گانٹھ کپاس، ضلع خیر پور میں 3لاکھ35 ہزار916 گانٹھ کپاس ،ضلع سکھر میں 6لاکھ15ہزار671گانٹھ کپاس،ضلع جام شورومیں 1لاکھ30ہزار110گانٹھ کپاس اور ضلع حیدرآبادمیں 2 لاکھ 51ہزار 684 گانٹھ کپاس فیکٹریوں میں آئی ہے۔ غیر فروخت شدہ سٹاک 11لاکھ64 ہزار132گانٹھ کپاس اور روئی موجود ہے ۔