زیرو لوڈشیڈنگ‘ تمام ڈسٹری بیوشن کمپنیوں میں ‘‘کونسنٹریٹ ریموول وار روم‘‘قائم

زیرو لوڈشیڈنگ‘ تمام ڈسٹری بیوشن کمپنیوں میں ‘‘کونسنٹریٹ ریموول وار ...

ملتان(سٹاف رپورٹر)وفاقی وزیر برائے پاور ڈویژن سردار اویس احمد خان لغاری کی ہدایت پر ملک بھر میں زیرو لوڈ شیڈنگ کے شیڈول پر عمل در آمد کو یقینی بنانے کیلئے تمام ڈسٹر ی بیوشن کمپنیوں میں خصوصی ’’کونسنٹریٹ ریموول وا ر روم‘‘ قائم کئے گئے ہیں جبکہ پیپکوکی جانب سے جنرل منیجرز /چیف(بقیہ نمبر22صفحہ7پر )

انجینئرز کی سر براہی میں خصو صی مانیٹرنگ سیل کا قیام عمل میں لایا گیا ہے جس کے تحت مارچ 2018ء کے اختتام تک ڈسکوز کو درپیش رکاوٹوں اور مسائل کو دور کرنے سمیت جن فیڈرز پر 0-10 فیڈرز لاسز ہیں وہاں پر شیڈول پرعمل در آمد کو یقینی بنایا جائے گا۔یہ ہدایات پاورڈویژن میں تمام چیف ایگزیکٹو آفیسرز، تکینکی عملہ بمعہ تقسیم کا ر کمپنیوں ، پیپکو اور دیگر متعلقہ افسران کے ساتھ منعقدہ ایک اجلاس میں جاری کی گئیں ۔ ڈسکوز کو مزید ہدایات جاری کی گئیں کہ ’’کونسنٹریٹ ریموول وار روم‘‘ کو سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے پاور انفارمیشن ٹیکنالوجی کمپنیوں کے ذریعہ مانیٹرنگ سسٹم کے ساتھ منسلک کیاجائے جس کی وفاقی وزیر برائے پاور ڈویژن خو د مسلسل نگرانی کرتے رہیں گے۔ یہ سی سی ٹی وی کیمرے وفا قی وزیر کے سمارٹ مو بائل کے ذریعہ براہ راست رسائی فر اہم کریں گے۔ وفا قی وزیر کی خصو صی ہد ایات پر پیپکو اور تمام ڈسکوز نے اپنے موجودہ تقسیم کار کے نیٹ ورک کے تکنیکی سر وے کا جائزہ لیا اور 132KV،66KV،اور 11KVاور ٹر انسفارمر ز کی تقسیم کے پو ائنٹس کی نشاندہی کی ۔2018 ؁ء میں آنیوالے مو سم گر ما کے آغا ز سے قبل تمام رکاوٹوں کو دو ر کرنے کیلئے تمام ڈسکوز نے اپنے وسائل اور توانائی کے اہداف کے حصو ل کے لیے سر ٹیفکیٹ فراہم کئے ، مانیٹرنگ سیل ڈسکو ز کی جانب سے متو قع کاروائیوں کے عمل کے متعلق ہر 10دن بعد اپنی رپور ٹ پیش کریں گے۔ وفاقی وزیربرائے پاورڈویژن خو د ٹائم لا ئنز کے عملد ر آمد کی نگرانی کریں گے ، وفا قی وزیر سردار اویس احمد خان لغاری خو د مختلف کونسنٹریٹ ریموول پوائنٹس کا دورہ کر یں گے۔ ڈسکوز میں مختلف رکاوٹوں کے خا تمے کے متعلق ابتدائی معلو مات حا صل کرنے اور ان کے مطابق مزید کاروائیاں کی جائیں گی ۔ سی ای اوز کے اجلاس میں وفا قی وزیر نے حکومت کے عزم کو دہرایاکہ طلب اور رسد کے فر ق کو پورا کرنے کے بعد صارفین کو آنے والی گرمیوں میں بلاتعطل بجلی فراہم کی جائیگی۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ سسٹم میں اضافی بجلی موجود ہے اور بجلی کی تمام تقسیم کار کمپنیوں کو مزید ہدایت کی کہ صارفین کو زیادہ سے زیادہ بجلی فر اہم کرنے،صفر فیصد لوڈ شیڈنگ کو یقینی بنانے سمیت نقصانات میں کمی لانے کیلئے جامع نظام نافذ کیا۔

کونسنٹریٹ ریموول وار روم

مزید : ملتان صفحہ آخر