ڈکیتی چوری کی مختلف وارداتوں میں شہری لاکھوں کے سامان سے محروم

ڈکیتی چوری کی مختلف وارداتوں میں شہری لاکھوں کے سامان سے محروم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان (کرائم رپورٹر)ڈکیتی اور چوری کی مختلف وارداتوں میں شہری لاکھوں روپے مالیت کے سامان سے محروم ہو گئے تفصیل کے مطابق نیوملتان پولیس کے علاقے میں آصف سے موبائل فون چھین لیا گیانیوملتان پولیس کے علاقے میں حسنین کی بیوی سے 15 ہزار روپے،گلگشت پولیس کے(بقیہ نمبر26صفحہ12پر )

علاقے میں حمزہ سے موبائل فون چھین لیا محبوب آباد کے رہائشی محمد علی نے سیتل ماڑی پولیس کو درخواست دی کہ اس کے ملاز م ارشد نے چھ لاکھ روپے مالیت کی ادویات چوری کرلی ہیں نیوملتان پولیس کے علاقے سے محسن کا موٹوسائیکل، گلگشت پولیس کے علاقے سبزہ زار کالونی میں شفقت کے گھر سے چھ لاکھ 11 ہزار روپے مالیت کا سامان، بدھلہ سنت پولیس کے علاقے میں موبائل فون کے ٹاور سے دو لاکھ 40 ہزار روپے مالیت کی بیٹریاں، بستی ملوک پولیس کے علاقے میں قربان کے بھانہ سے ایک بیل چوری کر لیاگیا دولت گیٹ پولیس کے علاقے سے حفیظ اللہ کا موٹرسائیکل، دہلی گیٹ پولیس کے علاقے سے یامین کاموٹرسائیکل اور کاشف کے گھر سے فاروق نے 20 ہزار روپے چوری کر لئے۔
چوری ڈکیتی