قادر پور راں‘ ڈکیتی میں مزاحمت پر چوکیدار پر فائرنگ‘ ملزم فرار
قادرپورراں(نما ئندہ پا کستا ن )رات 12 بجے کے قریب موٹر سائیکل پر تین نا معلوم ڈاکوؤں نے شریف مارکیٹ مین بازار میں ڈکیتی کرنے کی کوشش کی ، شک گزرنے پر وہاں پر موجود چوکیدار غازی خان نے انہیں روکنے اور پکڑنے کی کوشش کی جس پر ڈاکووں نے اس پر فائرنگ کردی جس سے(بقیہ نمبر29صفحہ12پر )
وہ شدید زخمی ہوگیاڈاکو فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے اطلاع ملنے پر ایس پی صدر ، ایس ایچ اور تھانہ قادر پورراں موقع پر پہنچ گئے اور کاروائی شروع کردی ، زخمی چوکیدار کو نشتر ہسپتال ملتان منتقل کر دیا شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ ٹاٹے پور رو ڈ پر پولیس کا گشت مزید بڑھا یا جائے۔
ڈاکو فرار