شہریوں نے بزرگ سے رقم چھیننے والے کو رنگے ہاتھوں پکڑ لیا

شہریوں نے بزرگ سے رقم چھیننے والے کو رنگے ہاتھوں پکڑ لیا

ملتان (کرائم رپورٹر) چوک کمہاراں والا کے قریب بزرگ شہری سے رقم چھیننے والے چور کو علاقہ مکینوں نے رنگے ہاتھوں پکڑ لیا۔ وقاص نامی چور بزرگ شہری حاجی احمد سے رقم (بقیہ نمبر24صفحہ12پر )

چھیننے کی کوشش کر رہا تھا۔ رقم چھیننے کے دوران بزرگ شہری گرنے سے زخمی ہوگیا ۔علاقہ مکینوں کی جانب سے 15 پر کال کرنے پر ڈولفن فورس کے اہلکار موقع پر پہنچ گئے ۔ شہریوں نے رقم چھیننے کی کوشش کرنے والے چور کو پولیس تھانہ لوہاری گیٹ کے حوالے کر دیا۔

مزید : ملتان صفحہ آخر