مرحوم میپکو لائن مین کا بیٹا ملازمت کیلئے سال سے خوار

مرحوم میپکو لائن مین کا بیٹا ملازمت کیلئے سال سے خوار

  

ملتان ( سٹاف رپورٹر ) میپکو سٹی سب ڈویژن کا لائن مین سیکنڈ بشیر احمد انصاری دوران ملازمت تقریباً ایک سال قبل انتقال کر گیا تھا جس کے اکلوتے بیٹے محمد سہیل انصاری نے باپ کی (بقیہ نمبر46صفحہ12پر )

جگہ ملازمت کے لئے میپکو حکام کو درخواست دی مگر ایک سال گزرنے کے باوجود ملازمت نہیں مل سکی اور محمد سہیل انصاری میپکو دفاتر کے دھکے کھانے پر مجبور ہو گیا ہے ۔مرحوم بشیر کی بیوہ بھی ایک سال سے اکلوتے بیٹے کی ملازمت کے لئے میپکو دفاتر کے چکر پر چکر کاٹ رہی ہے اور اسے تاحال سی ای او سے ملنے تک نہیں دیا گیا ۔بیوہ کو بتایا گیا تھا کہ اس کے بیٹے کی عمر35سال سے زیادہ ہے ۔اس لئے عمر میں رعایت دے کر ملازمت کا دینے کا کیس بی او ڈی کی میٹنگ کے ایجنڈے میں شامل ہے مگر گزشتہ جمعتہ المبارک کو بی او ڈی کی میٹنگ بھی ہو گئی لیکن تاحال سہیل انصاری کی ملازمت کے بارے میں کچھ نہیں کہا گیا ۔مرحوم ملازم بشیر انصاری کی بیوہ نے میپکو کے چیف ایگزیکٹو آفیسر انجینئر محمد اکرم چوہدری سے فریاد کی ہے کہ اس کے یتیم بیٹے کو جلد از جلد ملازمت دی جائے ۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -