یونین کونسل کے چیئرمینوں کو فنڈز نہ ملنے کیخلاف درخوست پر سیکرٹری لوکل گورنمنٹ سے جواب طلبی

یونین کونسل کے چیئرمینوں کو فنڈز نہ ملنے کیخلاف درخوست پر سیکرٹری لوکل ...

ملتان (خبر نگار خصو صی) لاہورہائیکورٹ ملتان بینچ نے مظفر گڑھ کے یونین چیئرمینوں کو فنڈز نہیں ملنے کے خلاف درخواست پر سیکرٹری(بقیہ نمبر57صفحہ12پر )

لوکل گورنمنٹ پنجاب کو ترقیاتی منصوبوں پر کام روکنے کا حکم دیتے ہوئے 7 روز کے اندر جواب پیش کرنے کا حکم دیاہے۔فاضل عدالت میں چیئرمین یوسی 93 میر والا تحصیل جتوئی محمد اجمل کالرو اور یوسی 65 مہدی خان جتوئی نے درخواست دائرکی تھی کہ میونسپل کمیٹی کوحکومت کی جانب سے ترقیاتی فنڈزفراہم کئے گئے ہیں لیکن ان کوفنڈزنہیں دئیے جارہے ہیں جس پرسیکرٹری لوکل گورنمنٹ پنجاب،چیئرمین ضلع کونسل اور ڈپٹی کمشنر مظفر گڑھ کو بھی فنڈزفراہم نہیں کرنے کی درخواست دی ہے لیکن ان کواپوزیشن چیئرمین ہونے کی وجہ سے فنڈز فراہم نہیں کئے جا رہے ہیں جس سے روکنے کے ساتھ انھیں بھی فنڈزفراہم کرنے کاحکم دیاجائے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر