تیزاب گردی کیس‘ مجرم کو 38 سال قید اور 16 لاکھ روپے جرمانہ کی سزا

تیزاب گردی کیس‘ مجرم کو 38 سال قید اور 16 لاکھ روپے جرمانہ کی سزا

  

ملتان (خبر نگار خصو صی)جج انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت ملتان نے تیزاب گردی کیس میں ملزم کو جرم ثابت ہو نے پر (بقیہ نمبر58صفحہ12پر )

مختلف دفعات کے تحت مجموعی طور پر 38 سال قیداور16 لاکھ روپے جرمانہ کی سزا کا حکم دیاہے۔فاضل عدالت میں تھانہ الپہ کے مطابق مٹھونے مقدمہ درج کرایاکہ اس کی بیوی حسینہ مائی سے ملزم نذیراحمد نے ناجائز تعلقات استوارکرنے کی کوشش کی اورانکارکرنے پر ملزم نے اس کے گھرمیں داخل ہوکر اس کی بیوی پر تیزاب انڈیل دیا جس سے وہ جھلس گئی ہے۔بعدازاں ملزم کوگرفتارکیاگیا توملزم نے جرم تسلیم کرنے سے انکارکردیا۔ فاضل عدالت نے جرم ثابت ہونے پرملزم نذیراحمدکو قید وجرمانے کی سزاکاحکم دیاہے۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -