قندیل قتل کیس‘ مفتی عبدالقوی کو پیشی کیلئے سمن جاری‘ سماعت 3 فروری تک ملتوی

قندیل قتل کیس‘ مفتی عبدالقوی کو پیشی کیلئے سمن جاری‘ سماعت 3 فروری تک ملتوی

  

ملتان (خبر نگار خصو صی)سیشن جج ملتان نے قندیل بلوچ قتل کیس میں ملزم مفتی عبدالقوی کو پیش ہونے کے لئے سمن جاری (بقیہ نمبر60صفحہ12پر )

کرتے ہوئے مقدمہ کی سماعت 3 فروری تک ملتوی کرنے اور ملزم حق نواز کی درخواست ضمانت پر سماعت 20 جنوری تک ملتوی کرنیکا حکم دیاہے۔فاضل عدالت میں ماڈل قندیل بلوچ قتل کیس کی سماعت گزشتہ روزہوئی جس میں گرفتار ملزموں وسیم اور حق نواز عدالت میں پیش ہوئے جبکہ قندیل بلوچ قتل کیس میں قندیل کے والدین بھی عدالت میں پیش ہوئے۔فاضل عدالت نے مقدمہ کامکمل چالان پیش ہونے کے بعدگزشتہ روزمفتی عبدالقوی کو بھی آئندہ سماعت پرپیش ہونے کے لئے سمن جاری کرتے ہوئے سماعت 3 فروری تک ملتوی کردی۔دریں اثناء ملزم حق نواز کی جانب سے درخواست ضمانت بعدازگرفتاری دائر کی گئی تھی جس پر وکلاء کے دلائل کے لئے20 جنوری تک سماعت ملتوی کردی گئی۔

سمن جاری

مزید :

ملتان صفحہ آخر -