اپنے شعبہ کیبجائے دوسرے عہدوں پر کام کرنے والی نرسوں کا ریکارڈ طلب
خانیوال (نمائندہ پاکستان) اپنے شعبہ کے بجائے دوسرے عہدوں پر (بقیہ نمبر61صفحہ12پر )
کام کرنے والی نرسوں کا ریکارڈ طلب۔ تفصیل کے مطابق محکمہ صحت پنجاب نے خانیوال سمیت صوبہ بھر کے 36 اضلاع کے ڈسٹرکٹ، تحصیل ہسپتالوں، بنیادی مراکز صحت میں کام کرنیوالی ایسی نرسیں جوکہ اپنے شعبہ کی بجائے دوسرے عہدوں پر کام کررہی ہیں کا ریکارڈ طلب کرلیا ہے۔ اس سلسلہ میں ہسپتالوں کے سربراہان کو مراسلے جاری کردئیے گئے ہیں۔