بلینگ سٹی، ہاؤسنگ اینڈ اربن ڈویلپمنٹ نے منظوری نہ دی، احمد حسین ڈیہڑا کا اربوں کا منصوبہ زمین بوس

بلینگ سٹی، ہاؤسنگ اینڈ اربن ڈویلپمنٹ نے منظوری نہ دی، احمد حسین ڈیہڑا کا ...

  

ملتان(نمائندہ خصوصی)ہاؤسنگ اینڈ اربن ڈویلپمنٹ پنجاب نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما ملک احمد حسین ڈیہڑ کا اربوں روپے مالیت کا منصوبہ ناکام بنادیا اورملتان ترقیاتی ادارے کے فیصلہ کو برقرار رکھتے ہوئے بلیسنگ سٹی نامی کالونی کی بنیادی منظوری دینے سے یکسر انکار کردیا سیکشن آفیسر ہاؤسنگ اینڈ اربن ڈویلپمنٹ نے بلیسنگ سٹی کی عدم منظوری کا لیٹرملک احمد حسین کی جانب سے بلیسنگ سٹی پر خرچ کیے گئے کروڑوں روپے کے سرکاری وسائل بھی ضائع ہوگئے۔’’روزنامہ پاکستان ‘‘کے پاس موجود دستیاویزات کے مطابق ملک احمد حسین ڈیہڑ 30اپریل 2013ء کو ایم ڈی اے کے شعبہ ٹاؤن پلاننگ میں بلیسنگ سٹی کے نام سے ایک درخواست پیش کی۔ہرکالونی 358.58(بقیہ نمبر56صفحہ12پر )

کنال یا ایکڑ پر مشتمل تھی۔کالونی کی اراضی ملک احمد حسین ڈیہڑ کے بیٹوں محمد احمد اورابراہیم کے نام تھی۔ایم ڈی اے کی جانب سے اس درخواست پر ابتدائی کارروائی شروع کردی گئی۔جس کے بعد ملک احمد حسین ڈیہڑ کو پنجاب پرائیویٹ ہاؤسنگ سکیم اینڈ لینڈ سب ڈویژن رولز2010کے مطابق کے مطابق سیکشن16کے تحت1ماہ میں محکمہ ماحولیات کا این او سی جمع کرانے کی ہدایات دیں گئیں اس کے ساتھ ہی ملک احمد حسین ڈیہڑ کو مرکزی سڑکیں،گلیوں کی اراضی ،قبرستان،پارکس،مساجد،پے گراؤنڈ،کمرشل مارکیٹ کی پارکنگ اور مفاد عامہ کیلئے مختص اراضی ایم ڈی اے کے نام ٹرانسفر کرنے کا مراسلہ بھی جاری کیا گیا۔ایم ڈی اے کی جانب سے درخواست گزار کو ترقی کاموں کے عوض اراضی کارہن نامہ یا بنک گارنٹی کو بھی فراہم کرنے کی ہدایات دیں گئیں۔لیکن ملک احمد حسین ڈیہڑ نے ایم ڈی اے کی ہدایات پر کان نہ دھرے۔اسی دوران ملک احمد حسین ڈیہڑ نے بلیسنگ سٹی میں سرکاری وسائل سے سیوریج ،الیکٹرک سٹی اور سوئی گیس کاکام بھی مکمل کرلیا۔اس موقع پر موصوف نے کالونی کا مرکزی گیت نہ بنایا۔تاکہ غیر قانونی تعمیرات کیخلاف ہونیوالے آپریشن سے بچاجاسکے۔ملتان ترقیاتی ادارے نے بھی مکمل خاموشی اختیار رکھی۔تاہم ایم ڈی اے نے ملک احمد حسین ڈیہڑ کو بار بار اپنے مراسلہ جاری کرکے قانونی کارروائی جاری رکھی۔معلوم ہوا ہے جب ایم ڈی اے کا فائل ورک مکمل ہوا تو اس نے ملک احمد حسین ڈیہڑ کا پی پی یا Preleminary permission کا کیس مسترد کردیا۔ جس کے بعد ملک احمد حسین کی ساکھ داؤ پر لگ گئی۔ اسی دوران میڈیا کی جانب سے ملک احمد حسین ڈیہڑ کی بلیسنگ سٹی اور دیگر غیر قانونی کالونیوں کی نشاندہی بھی کردی گئی تو ایم ڈی اے نے ملک احمد حسین ڈیہڑ کے ساتھ تعاون کرنے سے انکار کردیا۔ جس پر پاکستان تحریک انصاف کے رہنما نے سیکرٹری ہاوسنگ، اربن ڈویلپمنٹ اور پبلک ہیلتھ انجینئرنگ کو اپیل کردی۔ جنہوں نے بلیسنگ سٹی کا کیس منظور کرنے سے انکار کردیا ۔ اور ایم ڈی اے کا فیصلہ برقرار رکھا۔ محکمہ ہاوسنگ کی جانب سے لیٹر 29اگست 2017کو مراسلہ نمبر SO(H11) 5-6/2017 کے تحت درخواست گزار ملک احمد حسین ڈیہڑ اور ایم ڈی اے کو فیصلہ کی ایک کاپی روانہ کردی گئی۔ مذکورہ مراسلہ ڈپٹی ڈائریکٹر اربن پلاننگ نے 6ستمبر 2017کو وصول کیا۔ اس مراسلہ کے بعد ملک احمد حسین کی بلیسنگ سٹی کا کیس ختم ہوگیا۔ جبکہ اس کالونی پر خرچ کیے گئے کروڑوں روپے کے سرکاری وسائل بھی بے ثمر ثابت ہوئے۔ بلیسنگ سٹی کے خاتمہ کے بعد ملک احمد حسین ڈیہڑ کا اربوں روپے کا منصوبہ بھی زمین بوس ہوگیا۔ جبکہ الاٹیز کی جمع پونجی کو ڈوبنے کا اندیشہ کھڑا ہوگیا۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -