ٹریفک حادثات میں 8افراد کی زندگیوں کا سفر تمام، قبرستان سے لاوارث لاش برآمد

ٹریفک حادثات میں 8افراد کی زندگیوں کا سفر تمام، قبرستان سے لاوارث لاش برآمد

  

خانیوال، رحمان گڑھ، کبیروالا، بٹہ کوٹ، میاں چنوں، محسن وال، لودھراں (نمائندگان) مختلف ٹریفک حادثات میں 8 افراد زندگیوں سے محروم ہوگئے قبرستان سے نامعلوم شخص کی نعش برآمد ہوئی خانیوال سے بیورو نیوز ، نمائندہ پاکستان اور رحمان گڑھ سے نمائندہ پاکستان کیمطابق سی او ڈی کچا کھوہ (بقیہ نمبر30صفحہ12پر )

کے قریب یو ٹرن لیتے ہوئے موٹر سائیکل نمبرKWN-2439کو عقب سے آنے والی تیز رفتارنیو حبیب خان کی بس نمبرBSA-025 نے ٹکر مار دی تصادم کے نتیجے میں دو افراد جن میں قیصر اور عرفان جاں بحق ہو گئے جبکہ دو افراد جن میں عبدالجبار اور عاطف اور شامل ہیں زخمی ہو گئے جاں بحق اور زخمی ہونے افراد کا تعلق نواحی علاقہ چک نمبر27/10-R سے ہے ریسکیو1122نے زخمیوں ابتدائی طبی امداد کے بعد ڈسڑکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال خانیوال منتقل کردیا ہے۔ کبیروالا سے نامہ نگار اور بٹہ کوٹ سے نمائندہ پاکستان کیمطابق گزشتہ شب سات بجے نواحی مو ضع نائچاں والا کا رہائشی علی احمد اپنی بیوی ثمینہ اور سالی آسیہ کے ہمراہ موٹر سائیکل نمبری6742/MNMپر سوار شہر سے واپس گھر جا رہا تھا کہ پل چاون کے نزدیک تیز رفتار بے قابو ٹرالر نمبر065/TMRسے ٹکر ہو گئی ٹکر میں اسکی بیوی ثمینہ اور سالی آسیہ زخموں کی تاب نہ لاتے موقع پر ہی خالق حقیقی سے جاملیں جب کہ علی احمد زخمی ہو گیا جسے ریسکیو1122نے فوری تحصیل ہیڈ کواٹر ہسپتال پہنچا دیا گیا حا دثہ کی مرتکب ٹرالر ڈرائیور جائے حادثہ سے فرار ہو جانے میں کامیاب ہو گیا خانیوال سے بیورو نیوز اور نمائندہ پاکستان کیمطابق نیازی چوک کے قریب ٹرالی سے گنا کھینچتے ہوئے 24سالہ نوجوان عمران سکنہ پیرووال گر گیا اور عقب سے آنے والے ٹرک تلے آکر جاں بحق ہو گیا ریسکیو1122نے نعش متعلقہ پولیس کے حوالے کردی۔ بوریوالا سے تحصیل رپورٹر کیمطابق جنڈیالی روڈ پر عمر فاروق سکنہ94پندرہ ایل موٹر سائیکل پر اپنے گھر واپس جا رہا تھا کہ سامنے سے آنے والے رکشہ سے ٹکرا گیا جس کے نتیجہ میں موقع پر ہی دم توڑ گیا عمر فاروق آٹھ بہنوں کا اکلوتا بھائی تھا اور گھر کا واحد کفیل تھا نعش کو تحصیل ہسپتال میاں چنوں منتقل کردیا گیا ،رکشہ ڈرائیور موقعہ سے فرار ہوگیا ۔ لودھراں سے نمائندہ پاکستان کیمطابق آ د م وا ہن کے قر یب روڈ کر ا س کر تے ہو ئے کا ر کی ز د میں آ کر ر یا ض و لد ر مضا ن جا ں بحق ہو گیا ا طلا ع ملنے پر تھا نہ صد ر پو لیس مو قع پر پہنچ گئی میاں چنوں سے نمائندہ خصوصی اور محسن وال سے نامہ نگار کیمطابق عبدالحکیم کے رہائشی شاہد عمران اور اس کا بھائی پرویز عمران جو کہ میاں چنوں میں بھٹہ پر اینٹیں بنانے کاکام کرتے تھے ،کام سے واپس جاتے ہوئے پھاٹک بازار میں دونوں کا آپسمیں جھگڑا ہوگیا جس پر شاہد نے پے در پے خنجر کے وار کرکے اپنے سگے بھائی پرویز کوشدید زخمی کردیا جو زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقعہ پر دم توڑ گیا،موقعہ پر موجود لوگوں نے قاتل کو رنگے ہاتھوں پکڑ کر خوب تشدد کا نشانہ بنایا اور پولیس کے حوالے کردیا ،نعش کو پوسٹ مارٹم کے لئے تحصیل ہسپتال میاں چنوں منتقل کردیا ۔ بورے والا سے تحصیل رپورٹر کیمطابق چیچہ وطنی روڈ پر چک نمبر 435ای بی کے شاہ ذکریا قبرستان سے گذشتہ روز ایک نا معلوم شخص کی کمبل میں لپٹی ہوئی نعش بر آمد ہوئی پولیس نے قبضہ میں لے کر پوسٹمارٹم کے لیے ہسپتال روانہ کر دی واقعہ بارے تھانہ سٹی پولیس مصروف تفتیش ہے ذرائع کے مطابق نعش کی شناخت ملنگ بابا شکیل کے نام سے ہوئی ہے جو کہ فیصل آباد کا رہائشی بتایا جاتا ہے ۔

حادثات

مزید :

ملتان صفحہ آخر -