بلاول بھٹوکی کوئٹہ میں خواتین پولیو ورکرز کے قتل کی مذمت

بلاول بھٹوکی کوئٹہ میں خواتین پولیو ورکرز کے قتل کی مذمت

  

کراچی (اسٹاف رپورٹر)پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کوئٹہ میں خواتین پولیو کارکنان کے بہیمانہ قتل کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ خواتین پولیو کارکنان کی شہادت پر پوری قوم افسردہ ہے۔ بلاول ہاؤس سے جاری بیان میں بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ دہشتگردوں کو فوری گرفتار کیا جائے پولیو جیسے مہلک مرض کے خلاف جہاد کرنے والے عملے کو سلام پیش کرتے ہیں پولیو عملے کو مکمل تحفظ فراہم کیا جائے

مزید :

کراچی صفحہ اول -