سانحہ بلدیہ کیس ،متحدہ کے رہنما رؤف صدیقی کی ضمانت منظور

سانحہ بلدیہ کیس ،متحدہ کے رہنما رؤف صدیقی کی ضمانت منظور

  

کراچی (اسٹاف رپورٹر)انسددہشتگردی کی خصوصی عدالت نے سانحہ بلدیہ کے مقدمے میں ایم کیو ایم کے رہنما رؤف صدیقی کی ضمانت ایک لاکھ کے عوض منظور کرلی ہے ۔جمعرات کو جیل میں قائم انسداددہشتگردی کی خصوصی عدالت میں سانحہ بلدیہ کیس کی سماعت ہوئی۔عدالت میں ایم کیو ایم کے رہنما روف صدیقی کے وکیل انکی جانب سے حاضری سے استثنیٰ اور ضمانت کے لئے درخواستیں دائر کرائیں۔عدالت نے ایم کیو ایم کے رہنما روف صدیقی کی سانحہ بلدیہ کے مقدمے میں ضمانت منظور کرتے ہوئے انہیں ایک لاکھ کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کاحکم دیتے ہوئے انکے وکیل کو 27 جنوری کو ضمانت پر دلائل دینے کا حکم بھی دیا۔عدالت نے سانحہ بلدیہ میں مفرور ملزم علی حسن قادری کو اشتہاری قرار دینے سے متعلق رپورٹ جمع کرانے کے لئے تفتیشی افسر کو مہلت دیتے ہوئے مزید کارروائی ملتوی27 جنوری تک کردی۔واضح رہے کہ رینجرز پراسکیوٹر ساجد محبوب کی درخواست منظور کرتے ہوئے ایم کیو ایم رہنما روف صدیقی کو سانحہ بلدیہ کے مقدمے میں شامل تفتیش کرنے کا حکم دیا تھا۔عدالت کی جانب سے ضمانت منظور ہونے پر ایم کیو ایم رہنما روف صدیقی نے زرضمانت بھی عدالت میں جمع کرایا۔

مزید :

کراچی صفحہ اول -