اناللہ وانا الیہ راجعون، سعودی عرب سے پاکستانیوں کیلئے انتہائی دردناک خبر آگئی، صف ماتم بچھ گئی

اناللہ وانا الیہ راجعون، سعودی عرب سے پاکستانیوں کیلئے انتہائی دردناک خبر ...
اناللہ وانا الیہ راجعون، سعودی عرب سے پاکستانیوں کیلئے انتہائی دردناک خبر آگئی، صف ماتم بچھ گئی

  

ریاض (ویب ڈیسک)سعودی عرب میں ٹریفک حادثے میں عمرے پر گئے 4 پاکستانی دوست جاں بحق ہوگئے۔ایکسپریس نیوز کے مطابق سعودی عرب میں ایک گاڑی کو حادثہ پیش آیا جس میں سوار 4 افراد جاں بحق جب کہ ڈرائیور زخمی ہوگیا۔ ٹریفک حادثہ مدینہ روڈ پر القسیم کے قریب پیش آیا۔ جاں بحق افراد اور زخمی کی شناخت ہوگئی ہے۔ تمام افراد کا تعلق پاکستان کے ضلع لوئر دیر کے علاقے میدان سے تھا۔چاروں افراد آپس میں دوست تھے جو عمرے کی ادائیگی کے لیے سعودی عرب گئے تھے اور ایک ہی گائوں کے رہنے والے تھے۔ جاں بحق ہونے والوں میں انور زمین ،نعیم اللہ، واحد گل، سلطان باچا شامل ہیں جن کی عمریں 20سے 25 سال کے درمیان تھیں۔ واقعے میں گاڑی کا ڈرائیور آدم خان شدید زخمی ہوگیا ہے جسے طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

مزید :

عرب دنیا -