وزیراعلیٰ شہبازشریف سے محمود خان اچکزئی کی ملاقات،ملکی سیاسی اور بلوچستان کی صورتحال پر تبادلہ خیال

وزیراعلیٰ شہبازشریف سے محمود خان اچکزئی کی ملاقات،ملکی سیاسی اور بلوچستان ...
وزیراعلیٰ شہبازشریف سے محمود خان اچکزئی کی ملاقات،ملکی سیاسی اور بلوچستان کی صورتحال پر تبادلہ خیال

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف سے سربراہ پشتونخواملی عوامی پارٹی محمودخان اچکزئی نے ملاقات کی جس میں ملکی سیاسی اور بلوچستان کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ، ملاقات میں سینیٹ انتخابات سے متعلق بھی گفتگو ہوئی،دونوں رہنماؤں نے پارلیمنٹ کو برا بھلا کہنے والوں کی مذمت کی اورجمہوری نظام کے استحکام کیلئے مل کر کام جاری رکھنے کے عزم کااعادہ کیا۔

اس موقع پر وزیراعلیٰ شہبازشریف نے کہا کہ پارلیمنٹ قابل احترام ادارہ ہے،نعروں یانام نہادتبدیلی کے دعوے سے عوام کی خدمت نہیں ہوتی،جمہوریت کے استحکام کیلئے ہرسیاسی جماعت پرذمے داری عائدہوتی ہے،انہوں نے کہا کہ پاکستان کی ترقی اور خوشحالی جمہوریت میں ہی ہے،پاکستان کے مفادات کے سامنے ذاتی مفادات کی کوئی حیثیت نہیں،وزیراعلیٰ شہبازشریف نے کہا کہ جوسیاسی عناصر افراتفری چاہتے ہیں ان کے عزائم ڈھکے چھپے نہیں۔

مزید : اہم خبریں /قومی /علاقائی /پنجاب /لاہور