راولپنڈی میں 2 موٹرسائیکل سوار چوروں کی سڑک پر چلتی لڑکی کو لوٹنے کی کوشش، آگے سے لڑکی نے کیا کیا؟ جان کر ہرچور فوراً توبہ کرلے

راولپنڈی میں 2 موٹرسائیکل سوار چوروں کی سڑک پر چلتی لڑکی کو لوٹنے کی کوشش، ...
راولپنڈی میں 2 موٹرسائیکل سوار چوروں کی سڑک پر چلتی لڑکی کو لوٹنے کی کوشش، آگے سے لڑکی نے کیا کیا؟ جان کر ہرچور فوراً توبہ کرلے

  

راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن)عمومی طورپر مسلح افراد کے آگے کوئی عورت تو کیا مرد بھی ہاتھ نہیں ہلاتے اور وہ لوٹ مار کرکے باآسانی فرار ہوجاتے ہیں لیکن راولپنڈی میں خاتون ٹیچر کو دو لٹیروں نے بیچ چوراہے روکا اور لوٹ مار کی لیکن اگلے ہی لمحے خاتون کے ہتھے چڑھ گئے اوراس نے درگت بناڈالی جس کے بعد پولیس کے حوالے کردیئے گئے ۔

مقامی میڈیا کے مطابق راولپنڈی کے ایف بلاک سیٹلائٹ ٹاو¿ن میں دو خواتین اساتذہ کو لوٹنے کی کوشش ناکام ہوگئی، دوموٹرسائیکل سواروں نے پرس چھینا مگر وہیں موٹر سائیکل سلپ ہونے پر گر گئے، ایک خاتون نے بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایک کو گھونسہ رسید کیا اور درگت بنائی ڈالی مگر وہ جان بچا کر بھاگ گیا۔

خاتون نے دوسرے کو پکڑا اور تھپڑوں سے اس کی بھی طبیعت صاف کر دی، اسی دوران شہری جمع ہوگئے، جنہوں نے ملزم کی پہلے پٹائی کی اور پھر اسے پولیس کے حوالے کر دیا۔ویڈیو دیکھئے 

مزید :

ڈیلی بائیٹس -رپورٹر پاکستان -علاقائی -پنجاب -راولپنڈی -