اس بھارتی خاتون کو عین وقت پر شوہر نے ایسی بات کہہ دی کہ غصے میں آکر اپنی جان ہی لے لی، ایسی کیا بات تھی؟ جان کرآپ کو بھی بے حد حیرت ہوگی

اس بھارتی خاتون کو عین وقت پر شوہر نے ایسی بات کہہ دی کہ غصے میں آکر اپنی جان ...
اس بھارتی خاتون کو عین وقت پر شوہر نے ایسی بات کہہ دی کہ غصے میں آکر اپنی جان ہی لے لی، ایسی کیا بات تھی؟ جان کرآپ کو بھی بے حد حیرت ہوگی

  

نئی دہلی (ویب ڈیسک) بھارتی شہر لکھنئو میں خاتون نے اس وقت گلے میں پھندا ڈال کر خود کشی کر لی جب ان کے شوہر نے شاپنگ پر جانے کا پروگرام کینسل کرکے اسے اگلے روز کے لیے طے کیا۔بھارتی شہر لکھنئو کے شہری دیپک دیودی کے مطابق اسے اپنی 23 سالہ بیوی دپیکا کو شاپنگ کے لیے لے جانا تھا لیکن آفس میں مصروفیت نکل آنے کے بعد اس نے یہ پروگرام ملتوی کر کے اسے اگلے روز پر رکھ دیا۔

پولیس کے مطابق خاتون اس بات پر بے حد غصہ ہوئیں، انہوں نے خود کو کمرے میں بند کر لیا۔ شام کو انہوں نے اپنے شوہر کے لیے بھی کمرے کا دروازہ نہیں کھولا جس کی وجہ سے انہیں دوسرے کمرے میں سونا پڑا۔اگلے روز صبح کے وقت کئی بار دروازہ بجانے پر بھی جب خاتون نے دروازہ نہیں کھولا تو مجبوراً ان کے شوہر کو دروازہ توڑنا پڑا تب انہوں نے بیوی کی لاش چھت کے پنکھے سے لٹکتی ہوئی پائی جس کے بعد انہوں نے پولیس کو اطلاع دی۔

مزید : ڈیلی بائیٹس /بین الاقوامی